ETV Bharat / sports

Pakistan Win First Test پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی

author img

By

Published : Jul 20, 2023, 4:30 PM IST

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 4 وکٹوں سے جیت کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

Pakistan Win
Pakistan Win

پاکستان کو میچ کی چوتھی اننگز میں 131 رنز کا ہدف ملا جو اس نے امام الحق کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بنیاد پر 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس میچ میں نوجوان کھلاڑی سعود شکیل نے پاکستان کو مجموعی طور پر 238 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے نوجوان کھلاڑی سعود شکیل کی بلے بازی سے بہترین کارکردگی دیکھنے کو ملی۔ پہلی اننگز میں جب ٹیم 101 کے اسکور پر 5 وکٹیں گنوا چکی تھی۔ اس وقت سعود نے ایک سرے سے اننگز کو سنبھالتے ہوئے 208 رنز کی اہم ناقابل شکست اننگز کھیل کر اسکور کو 461 تک پہنچا دیا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان کی ٹیم سری لنکا کی پہلی اننگز کے سکور سے 100 سے زائد رنز کی برتری حاصل کر سکی۔

اس کے بعد سعود شکیل نے دوسری اننگز میں بھی 38 گیندوں پر 30 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اس میچ میں سعود شکیل کے بلے سے مجموعی طور پر 238 رنز نظر آئے۔ اس کے علاوہ پاکستان کی جانب سے امام الحق نے دوسری اننگز میں 50 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے بولنگ میں ابرار احمد نے اس میچ میں 6 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ کا افتتاحی میچ 30 اگست کو ہوگا، جانئے کب ہے پاکستان اور بھارت کا مقابلہ

اگر اس میچ میں سری لنکن ٹیم کی کارکردگی کی بات کی جائے تو دونوں اننگز میں ان کی جانب سے صرف دھننجایا ڈی سلوا کی ہی بہتر کارکردگی دیکھنے کو ملی۔ دھننجیا نے جہاں پہلی اننگز میں 122 رنز بنائے وہیں دوسری اننگز میں اپنے بلے سے 82 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے اس میچ میں پربھات جے سوریا نے 7 جبکہ رمیش مینڈس نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ اب دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 24 جولائی سے کولمبو گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.