ETV Bharat / sports

Neeraj Chopra Awarded by Padma Shri: نیرج چوپڑا پدم شری ایوارڈ سے سرفراز - صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند

اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا، پیرالمپک چیمپیئن سُمت انتل اور پرمود بھگت کو پدم شری سے نوازا گیا ہے۔ Neeraj Chopra Awarded by Padma Shri

اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا
اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا
author img

By

Published : Mar 29, 2022, 12:34 PM IST

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے ذریعہ راشٹرپتی بھون میں منعقد تقریب میں کئی کھلاڑیوں کو ملک کے چوتھے سب سے بڑی شہری اعزاز پدم شری سے نوازا گیا۔ واضح رہے کہ نیرج نے پچھلے سال ٹوکیو اولمپک 2020 میں 87.58 میٹر کے تھرو کے ساتھ مَردوں کے بھالا پھینک مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ وہ اولمپک میں ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹ میں سونے کا تمغہ جیتنے والے پہلے بھارتی بنے تھے۔ وہیں سُمت نے ٹوکیو پیرالمپک 2020 میں ایف 64 مَردوں کے بھالا پھینک مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔ انہوں نے 68.55 میٹر دور بھالا پھینک کر اپنے زمرے میں عالمی ریکارڈ توڑا۔ اس کے علاوہ دنیا کے نمبر ایک پیرا بیڈمنٹن کھلاڑی پرمود بھگت نے مَردوں کے سنگل ایس ایل 3 ایونٹ میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔ Neeraj Chopra Awarded by Padma Shri

  • President Kovind presents Padma Shri to Shri Neeraj Chopra for Sports. He is the first Track & Field athlete to win a gold medal for India at the Olympic games. pic.twitter.com/aLqmYUDO6a

    — President of India (@rashtrapatibhvn) March 28, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

واضح رہے کہ پدم ایوارڈ تین زمروں میں پدم ویبھوشن ،پدم بھوشن اور پدم شری میں دئے جاتے ہیں۔یہ فن، سماجی کام، عوامی مسائل کے حل، سائنس اور انجینئرنگ، تجارت و صنعت، میڈیکل، ادب و تعلیم، کھیل اور سِوِل سروسز جیسے مختلف شعبوں کے لوگوں کو دیئے جاتے ہیں۔ اس سال دو حصوں والی تقریب میں کُل 128 پدم ایوارڈ دیئے گئے ہیں۔ غیر معمولی اور خصوصی خدمات کے لئے 'پدم ویبھوشن'، اعلیٰ معیار کی خصوصی خدمات کے لیے پدم بھوشن اور کسی بھی شعبہ میں خصوصی خدمات کے لئے پدم شری ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔ Olympic champion Neeraj Chopra

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.