ETV Bharat / sports

Hockey India Sponsor اوڈیشہ حکومت نے ہاکی انڈیا کے ساتھ معاہدے میں توسیع کی

author img

By

Published : Apr 25, 2023, 7:56 AM IST

اڈیشہ حکومت ہاکی کو بڑے پیمانے پر فروغ دے رہی ہے، اب اوڈیشہ حکومت نے بھارتی مردوں اور خواتین کی ہاکی ٹیم کے اسپانسر شپ معاہدے میں 10 سال کی توسیع کر دی ہے۔ Sponsorship Agreement Of Indian Hockey Teams

اوڈیشہ حکومت نے ہاکی انڈیا کے ساتھ معاہدے میں توسیع کی

بھونیشور: اوڈیشہ حکومت نے بھارتی مردوں اور خواتین کی ہاکی ٹیم (سینئر اور جونیئر) کے اسپانسر شپ معاہدے میں 10 سال کی توسیع کر دی ہے۔ پیر کو ریاستی حکومت کے محکمہ کھیل کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق اوڈیشہ حکومت 2033 تک بھارتی ٹیموں کو اسپانسر کرے گی۔ اس معاہدے کے تحت اوڈیشہ حکومت اگلے 10 سالوں میں بھارتی ٹیموں پر کُل 434.12 کروڑ روپے خرچ کرے گی۔ اوڈیشہ حکومت نے ایک ریلیز میں کہا کہ "اڈیشہ کی حکومت ہاکی کے کھیل کو بڑے پیمانے پر فروغ دے رہی ہے اور ہاکی انڈیا کے ساتھ ریاست کی شراکت داری ملک میں کھیل کی بحالی میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے۔" دونوں ٹیموں کی کامیابیاں ٹوکیو اولمپکس میں، جہاں مردوں کی ٹیم کا 41 سال بعد کانسے کا تمغہ جیتنا اور خواتین کی ٹیم کا پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچنا ایک اہم کامیابی ہے۔"

اوڈیشہ کی حکومت 2018 سے مردوں اور خواتین کی قومی ہاکی ٹیموں کی باضابطہ اسپانسر ہے۔ اس سے قبل اوڈیشہ مائننگ کارپوریشن لمیٹڈ (او ایم سی) نے ہاکی انڈیا کے ساتھ ہندوستانی ہاکی ٹیموں کو اسپانسر کرنے کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا تھا۔ ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ہاکی انڈیا کے صدر دلیپ ٹرکی کی درخواست پر او ایم سی لمیٹڈ نے معاہدے میں توسیع کے لیے حکومت سے منظوری طلب کی تھی، جسے آج کابینہ کی منظوری مل گئی۔ ریلیز میں کہا گیا کہ "ہاکی اوڈیشہ کے نوجوانوں میں ایک وسیع پیمانے پر مقبول کھیل ہے۔ اس فیصلے کے ساتھ حکومت کا مقصد اس کھیل کو مزید فروغ دینا اور زیادہ سے زیادہ نوجوان کھلاڑیوں کو اس کھیل کی طرف راغب کرنا ہے، جس سے ریاست میں ٹیلنٹ کی ایک مضبوط کڑی بنانے میں مدد ملے گی۔"

یہ بھی پڑھیں: Hockey Asian Champions Trophy چنئی کو ہاکی ایشین چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ملی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.