این آر اے آئی نے اس کے علاوہ پسٹل نشانہ باز مانو بھاكر، سوربھ چودھری اور ابھیشیک ورما اور رائفل نشانہ باز ایلاوینل ولاروان نام ارجن ایوارڈ کے لئے اور پسٹل کوچ جسپال رانا کا نام دروناچاریہ ایوارڈ کے لئے بھیجا ہے۔
این آر اے آئی کے سیکرٹری راجیو بھاٹیہ نے جمعرات کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ناموں کی فہرست مرکزی وزارت کھیل کو بھیج دی گئی ہے۔
کھیل رتن کے لئے نامزد کئے گئے چنڈی گڑھ کی انجم 2018 کی عالمی چیمپئن شپ میں دو چاندی کے تمغے اور 2018 کے گولڈ کوسٹ دولت مشترکہ کھیلوں میں چاندی کا تمغہ جیت چکی ہیں۔ وہ 10 میٹر ایئر رائفل میں عالمی درجہ بندی میں دوسرے مقام تک پہنچ چکی ہیں۔ 26 سالہ انجم کو گزشتہ سال ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ انجم ٹوکیو اولمپک کے لئے کوالےفائی کر چکی ہیں۔
این آر اے آئی نے معروف نشانہ باز اور کوچ جسپال رانا کا نام مسلسل دوسرے سال دروناچاریہ ایوارڈ کے لئے بھیجا ہے۔
این آر اے آئی کے صدر رناندر سنگھ نے کہا، "ہمارے نشانےبازوں کا گزشتہ سیشن میں شاندار مظاہرہ رہا تھا اس لئے اس بار انتخاب کرنا کافی مشکل تھا۔ ہم نے جن نشانےبازوں کا نام بھیجا ہے میں انہیں مبارکباد دیتا ہوں اور جو اس بار نامزدگی میں جگہ نہیں بنا پائے، امید ہے کہ وہ اپنی کارکردگی سے ہمیں سوچنے کے لئے مجبور کریں گے۔ "
ارجن ایوارڈ کے لئے نامزد کی گئی منو 18 سال، سوربھ چودھری 18 سال، ابھیشیک ورما 30 سال اور ولاریوان 20 سال کی ہیں۔