پیرس:سربیا کے اسٹار ٹینس کھلاڑی نواک جوکووچ نے اپنے شاندار کیریئر میں 22 گرینڈ سلیم جیتے ہیں، جن میں دو فرنچ اوپنز بھی شامل ہیں، اگر وہ اتوار کو روڈ پر فتح حاصل کرلیتے ہیں تو سب سے زیادہ گرینڈ سلیم جیتنے والے رافیل نڈال (22) کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔
جوکووچ نے ٹائٹل میچ سے قبل دباؤ پر بات کرتے ہوئے کہا، "میرے کندھوں پر ہمیشہ دباؤ رہتا ہے، اس لیے یہ کچھ مختلف نہیں ہو گا۔ یہ میرے کھیل کا حصہ ہے، میری زندگی کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ سے پہلے میں جانتا تھا کہ میرے لیے رولینڈ گیروس ایک گرینڈ سلیم ہے اور یہ اس سطح پر سب سے اہم ٹورنامنٹ ہے۔ اس لیے میں نے اچھی طرح سے تیاری کی تھی تاکہ میں اس پوزیشن پر رہ سکوں، تاکہ میں اس ایک اور میں گرینڈ سلیم خطاب کو جیتنے کے لیے اس لڑائی کے لیے تیار رہ سکوں۔
جوکووچ اور رُوڈ اس سے پہلے چار بار آمنے سامنے ہو چکے ہیں اور چاروں بار سربین کھلاڑی نے بازی ماری ہے۔ پہلی بار گرینڈ سلیم جیتنے کے خواہشمند روڈ گزشتہ سال بھی فرنچ اوپن کے فائنل میں پہنچے تھے لیکن اس وقت سرخ بجری کے بے تاج بادشاہ نڈال نے انہیں ٹرافی تک نہیں پہنچنے دیا۔
روڈ نے جمعہ کو سیمی فائنل میں الیگزینڈر زویریف کو شکست دینے کے بعد کہاکہ میں رولینڈ گیروس میں یہ سوچ کر نہیں آیا تھا کہ میں فائنل تک پہنچنے کا دعویدار ہوں۔ میں ایک وقت میں ایک میچ کے بارے میں سوچنے کی کوشش کر رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:French Open جوکووچ ریکارڈ 23ویں گرینڈ سلیم سے ایک قدم دور
انہوں نے کہاکہ میں نے سوچا کہ میں پچھلے سال کی طرح فائنل میں واپس آنا پسند کروں گا اور میں پچھلے سال سے فائنل میں اپنی جگہ کا دفاع کرنے کی کوشش کے بارے میں سوچ رہا تھا۔ یہاں ہم دو ہفتے بعد ہیں۔ یہاں پیرس میں بہت ہی مزیدار ہفتے گزرے ہیں، پچھلے سال کی طرح ہی مزیداراور امید ہے کہ اس بار میرے لیے نتیجہ مختلف ہو۔
یواین آئی