ETV Bharat / sports

Pakistan vs New Zealand Test Match نیوزی لینڈ نے 319 کا ہدف دیا، پاکستان مشکل میں - نیوزی لینڈ نے پہلی اننگ میں 41 رنز کی برتری

نیوزی لینڈ نے پہلی اننگ میں 41 رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد دوسری اننگ 277/5 پر ڈیکلیئر کر دی، جبکہ پاکستان نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے صفرپر دو وکٹ گنوادئے۔Pakistan vs New Zealand Test Match

پاکستان مشکل میں
پاکستان مشکل میں
author img

By

Published : Jan 5, 2023, 7:40 PM IST

کراچی: نیوزی لینڈ نے ٹام بلنڈل (74) اور مائیکل بریسویل (74 ناٹ آؤٹ) کی نصف سنچریوں کی بدولت دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن جمعرات کو پاکستان کے سامنے 319 رنوں کا ہدف رکھا۔Pakistan vs New Zealand Test Match

نیوزی لینڈ نے پہلی اننگ میں 41 رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد دوسری اننگ 277/5 پر ڈیکلیئر کر دی، جبکہ پاکستان نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے صفرپر دو وکٹ گنوادئے۔Pakistan vs New Zealand Test Match

پاکستان نے دن کا آغاز 407/9 کے اسکور کے ساتھ کرتے ہوئے صرف ایک رن جوڑ کر اپنا آخری وکٹ گنوا دیا۔ ابرار احمد صفر کے اسکور پر ایش سوڈھی کا شکار بنے جبکہ سعود شکیل 125 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگ کا آغاز کرنے والے ڈیون کونوے صفر پر آؤٹ ہوئے، حالانکہ اس کے بعد ٹام لیتھم اور کین ولیمسن نے اننگ کو سنبھال لیا۔

لیتھم نے 130 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے 62 رنز، جبکہ ولیمسن نے 107 گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے۔ نسیم شاہ نے لیتھم کو آؤٹ کرکے دونوں کے درمیان 109 رنز کی شراکت کوتوڑا، جبکہ ولیمسن بھی بغیررن جوڑے ابرار کا شکار ہوگئے۔

ہینری نکولس (پانچ رنز) کے چھوٹے اسکور پر آؤٹ ہونے کے بعد بلنڈل- بریسویل نے پانچویں وکٹ کے لیے 127 رنز کی شراکت داری کی۔ بلنڈل 135 گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 74 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ بریسویل 119 گیندوں پر 74 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اورٹم ساؤتھی نے اننگ ڈکلیئرکردی۔

پاکستان نے دن کا کھیل ختم ہونے سے قبل صفر پر عبداللہ شفیق اور میر حمزہ کی وکٹیں گنوا دیں۔ ٹم ساؤتھی نے ایک شاندار ان سونگر پرشفیق کوآؤٹ کیا جبکہ سودھی نے نائٹ واچ مین حمزہ کا وکٹ لیا۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.