نئی دہلی: ٹوکیو 2020 کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے منگل کو 26 اگست سے سوئٹزرلینڈ کے لوزان میں ہونے والی ڈائمنڈ لیگ میں شرکت کی تصدیق کی۔Lausanne Diamond League 2022
جرمنی میں اپنی چوٹ کا علاج کروانے والے نیرج نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ "مضبوط محسوس کر رہے ہیں اور جمعہ کے لیے تیار ہیں۔ تعاون کے لیے آپ سب کا شکریہ۔ لوزان میں ملیں گے
بھارت کے جیولین تھرو کھلاڑی نیرج گزشتہ ماہ عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران زخمی ہوگئے تھے اور انہیں ایک ماہ آرام کا مشورہ دیا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے وہ برمنگھم کامن ویلتھ گیمز 2022 میں حصہ نہیں لے سکے۔
نیرج نے عالمی چمپئن شپ میں 88.13 میٹر کے جیولین تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ وہ انجو بوبی جارج کے بعد دوسری ہندوستانی ہیں جنہوں نے عالمی چیمپئن شپ میں تمغہ جیتا۔
یہ بھی پڑھیں: Birmingham Commonwealth Games: چوٹ کے سبب نیرج چوپڑا کامن ویلتھ گیمز سے باہر
یو این آئی