ETV Bharat / sports

کھلاڑیوں کی ضرورت کو پورا کیا جانا ضروری: وزیراعظم - ممکنہ ایتھلیٹ، معاون اسٹاف

وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی کہ ٹوکیو اولمپکس میں 11 کھیلوں کے زمروں میں مجموعی طور پر 100 ایتھلیٹس کو اہل پایا گیا ہے اور ٹوکیو اولمپکس کے لیے تقریباً 25 مزید ایتھلیٹس کے کوالیفائی کرنے کی توقع ہے۔

Narendra Modi
نریندر مودی
author img

By

Published : Jun 4, 2021, 5:16 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوکیو اولمپکس کے لیے 50 دن کے موقع پر ہندوستان کی اولمپکس کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ آنے والے ٹوکیو اولمپکس کے لیے تیاری کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں افسران نے ایک پریزینٹیشن پیش کی۔ جائزے کے دوران وزیراعظم کو عالمی وبا کے دوران ایتھلیٹس کے لئے بلا روک ٹوک تربیت کو یقینی بنانے، اولمپک کوٹہ حاصل کرنے کے لئے بین الاقوامی مسابقت میں شرکت، ایتھلیٹ کی ٹیکہ کاری اور ان کو فراہم کرائی جارہی مخصوص مدد کے لیے کئے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں بتایا گیا۔

افسران نے ٹیکہ کاری کی صورتحال اور معاون اسٹاف کے بارے میں بتایا۔ وزیراعظم نے ہدایت دی کہ ہر ایک کوالیفائڈ / ممکنہ ایتھلیٹ، معاون اسٹاف اور ٹوکیو اولمپکس جانے والے افسران کو جنتی جلدی ممکن ہو، ٹیکے لگائے جائیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وہ جولائی میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اولمپکس میں شرکت کرنے والے اپنے کھلاڑیوں سے رابطہ کریں گے اور ان کی حوصلہ افزائی کریں گا اور تمام ہندوستانیوں کی جانب سے انہیں نیک خواہشات پیش کریں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کھیل تو ہمارے ملک کے دل میں بستا ہے اورہمارے نوجوان کھیلوں کا ایک مضبوط اور شاندار کلچر تیار کررہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے 135 کروڑ لوگوں کی نیک خواہشات ہمارے ان نوجوانوں کے ساتھ ہیں جو اولمپک میں شرکت کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر چمکنے والا ہر ایک نوجوان کھلاڑی ایک ہزار مزید نوجوانوں کو کھیلوں میں شرکت کے لئے تحریک دیتا ہے۔

افسروں نے کہا کہ جب ہمارے ایتھلیٹس اولمپکس میں شرکت کریں گے تو انہیں تحریک دینے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اس لئے مقابلے کی پوری مدت کے دوران بھارت میں ان کے والدین اور خاندان کے ارکان کے ساتھ مستقل ویڈیو کانفرنگ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 2021 کے بقیہ میچ ابوظہبی میں 9 جون سے شروع

وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی کہ ٹوکیو اولمپکس میں 11 کھیلوں کے زمروں میں مجموعی طور پر 100 ایتھلیٹس کو اہل پایا گیا ہے اور ٹوکیو اولمپکس کے لیے تقریباً 25 مزید ایتھلیٹس کے کوالیفائی کرنے کی توقع ہے۔، جس کی تفصیل جون 2021 کے اواخر تک سامنے آئے گی۔ ریو ڈی جنیرو میں 2016 کے آخری پیرالمپکس میں مجموعی طور پر 19 ہندوستانی ایتھلیٹس نے شرکت کی تھی۔ ٹوکیو اولمپکس کے لئے 26 پیرا ایتھلیٹس اہل پائے گئے ہیں اور 16 مزید ایتھلیٹس کے کوالیفائی کرنےکی توقع ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.