ETV Bharat / sports

Naseem Shah on Mother والدہ کو یاد کرکے جزباتی ہو گئے نسیم شاہ

author img

By

Published : Jan 10, 2023, 8:14 PM IST

پاکستان کی جیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ ’ہر میچ میں بولنگ کو انجوائے کرتا ہوں تاہم پہلے اوور میں وکٹس اعتماد بڑھاتی ہیں۔Naseem Shah on Mother

پاکستانی قومی ٹیم کے بولر نسیم شاہ
پاکستانی قومی ٹیم کے بولر نسیم شاہ

کراچی: پاکستانی قومی ٹیم کے بولر نسیم شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں وکٹیں لے کر جہاں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا وہیں اپنی پرفارمنس کے ذریعے اپنی مرحوم والدہ سے کیا وعدہ بھی پورا کردیا۔Naseem Shah on Mother

پی سی بی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نسیم شاہ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ’جب میں نے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنی شروع کی تھی تب میری والدہ کو کرکٹ کے حوالے سے زیادہ کچھ نہیں پتہ تھا لیکن میں نے ان سے کہا تھا کہ میں جب بھی 5 آؤٹ کروں گا آپ کے نام کروں گا اور آپ اس دن مجھے ٹی وی پر دیکھ کر بہت خوش ہوں گی‘۔Naseem Shah on Mother

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ’بدقسمتی سے وہ آج مجھے دیکھ نہیں سکتیں لیکن آج تک والدہ ہر سیکنڈ میرے ذہن میں رہتی ہیں اور میں یہ پرفارمنس انہی کے نام کروں گا، میں پرفارم کروں یا نہ کروں مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میں والدہ سے بات کررہا ہوں‘۔

پاکستان کی جیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ ’ہر میچ میں بولنگ کو انجوائے کرتا ہوں تاہم پہلے اوور میں وکٹس اعتماد بڑھاتی ہے لیکن ہم صرف کوشش کرتے ہیں نتیجہ اللہ کی طرف سے آتاہے ، اگر ہیٹ ٹرک نصیب میں ہوئی تو ضرور ہوگی، ٹیسٹ فارمیٹ کی وجہ سے میرے لیے ون ڈے کی بولنگ آسان ہوئی اب کوشش ہے کہ ون ڈے بولنگ میں بہتری لاکر بہترین بولر بن جاؤں‘۔

دوسری جانب میچ کے بعد ٹوئٹر پر مین آف دی میچ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے نسیم شاہ نے لکھا’ پاکستان کی جیت سب سے خوبصورت احساس ہے، پرفارمنس کا مزہ ہی تب ہے ، بابر اعظم ، محمد رضوان ، محمد وسیم جونیئر اور نواز سمیت ہر ایک نے اس میں اپنا کردار ادا کیا، یہ ٹیم کی محنت ہے ‘۔

نسیم نے اپنی ٹوئٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ڈیبیو کرنے والے بولر اسامہ میر کو بھی سراہا اور لکھا کہ سب کی نظریں اب اگلے میچ پر ہیں۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.