ETV Bharat / sports

Australian Open 2022: شاندار واپسی کے ساتھ نڈال نے 21 واں گرینڈ سلیم خطاب اپنے نام کیا - ڈینیل میدویدیف کو آسٹریلین اوپن کے فائنل میں شکست

آسٹریلین اوپن کے خطابی مقابلے میں اسپین کے رافیل نڈال نے دو سیٹ ہارنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے روس کے ڈینیل میدویدیف کو پانچ گھنٹے 24 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں شکست دے Nadal beats Medvedev at Australian Open کر ریکارڈ 21 واں گرینڈ سلیم کا خطاب اپنے نام کرلیا۔Australian Open 2022

Nadal beats Medvedev at Australian Open
نڈال نے 21 واں گرینڈ سلیم خطاب اپنے نام کیا
author img

By

Published : Jan 30, 2022, 10:09 PM IST

اسپین کے رافیل نڈال نے دو سیٹ ہارنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے اتوار کو پانچ سیٹ کے میراتھن مقابلے میں روس کے ڈینیل میدویدیف کو 2-6، 6-7(5)، 6-4، 6-4 7-5 سے شکست دے Nadal beats Medvedev at Australian Open کر ریکارڈ 21 واں گرینڈ سلیم خطاب جیت لیا ہے۔Australian Open 2022

نڈال نے پانچ گھنٹے 24 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں میدویدیف کے خلاف فتح درج کی، اس جیت کے ساتھ ہی نڈال نے سربیا کے نوواک جوکووچ اور سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جن کے نام 20 گرینڈ سلیم خطاب ہیں۔

نڈال کا یہ دوسرا آسٹریلین اوپن خطاب ہے۔ انہوں نے یہ خطاب 13 سال کے وقفے کے بعد جیتا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 2012، 2014، 2017 اور 2019 میں میلبورن فائنل میں شکست کے بعد 2009 میں پہلی بار خطاب جیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: US Open 2021: عالمی نمبر ون نوواک جوکووچ کا 21 واں گرینڈ سلیم جیتنے کا خواب چکنا چور

اسپین کے نڈال کا اب گرینڈ سلیم فائنل میں 21-8 کا ریکارڈ ہوگیا ہے۔ سنہ 2019 میں جوکووچ کے ہاتھوں میلبورن فائنل میں شکست کے بعد یہ نڈال کی کسی گرینڈ سلیم فائنل میں مسلسل چوتھی جیت ہے۔

دوسری جانب آسٹریلین اوپن کے فائنل میں میدویدیف کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے۔ گذشتہ سال فروری میں جوکووچ نے انھیں فائنل میں شکست دی تھی۔ گرینڈ سلیم فائنل میں ان کا ریکارڈ اب 1-3 ہو گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.