ETV Bharat / sports

Asian Athletics Championships سری شنکر نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا

بھارت کے لانگ جمپر مرلی سری شنکر نے ہفتہ کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ انہوں نے 8.37 میٹر چھلانگ لگائی۔ یہ ان کے کیریئر کی دوسری بہترین کوشش ہے۔ Sreeshankar Won Silver Medal

author img

By

Published : Jul 16, 2023, 9:27 AM IST

سری شنکر نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا

بنکاک: مرلی سری شنکر نے اپنی عمدہ کارکردگی برقرار رکھتے ہوئے ہفتہ کے روز ایشیائی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں لمبی چھلانگ کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔ پلکاڈ سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ نوجوان نے اپنی چھٹی کوشش میں 8.37 میٹر کی زبردست چھلانگ لگا کر نہ صرف تمغہ جیتا بلکہ 2024 کے پیرس اولمپکس کے لیے برتھ بھی پکی کرلی۔ مقابلے کے بعد پریس کانفرنس میں سری شنکر نے کہا، ''میں نے گزشتہ دو ماہ سے کوئی مقابلہ نہیں کھیلا ہے اور بنیادی طور پر ایشین چیمپئن شپ کی تیاری کر رہا ہوں، اور مجھے یقین ہے کہ میں نے اچھا کام کیا۔ میں نے چھٹی کوشش میں یہ پوزیشن حاصل کی۔

سری شنکر نے کہا "یہ سب وارم اپ پر منحصر ہے۔ جسم کو گرم کرنے کے لیے ہمیں کافی وقت صرف کرنا پڑتا ہے۔ اگر ہم بہت زیادہ گرم ہوتے ہیں، تو ہمارے پاس اتنی توانائی نہیں ہوگی کہ چھٹی چھلانگ لگا سکیں۔ لوزان میں سردی اور ہوا چل رہی تھی۔ ویسے بھی، بڑی چھلانگ ممکن نہیں تھی، لہذا 8m یا 8.10 یقینی طور پر ایک لمبی چھلانگ ہوگی۔ سری شنکر نے گزشتہ ماہ قومی بین ریاستی چمپئن شپ کے کوالیفکیشن راؤنڈ کے دوران 8.41m کی چھلانگ لگا کر اگست میں منعقد ہونے والی بڈاپسٹ ورلڈ چمپئن شپ کے لئے پہلے ہی کوالیفائی کر لیا تھا، یہ ان کے کیریئر کی بہترین چھلانگ بھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: CWG 2022: سدھیر کو پیرا پاور لفٹنگ میں گولڈ، مرلی سری شنکر نے لانگ جمپ میں جیتا سلور

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.