ETV Bharat / sports

FIFA World Cup اسپین کو پینالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر مراکش پہلی بار کوارٹر فائنل میں پہنچا - مراکش بمقابلہ اسپین

فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کے پری کوارٹر فائنل میچ میں مراکش نے اسپین کو پینالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر پہلی بار ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ مراکش کا کوارٹر فائنل مقابلہ پرتگال سے ہوگا۔ Morocco vs Spain

اسپین کو پینالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دیکر مراکش پہلی بار کوارٹر فائنل میں پہنچا

author img

By

Published : Dec 7, 2022, 8:42 AM IST

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کے پری کوارٹر فائنل میچ میں مراکش نے اسپین کو پینالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ دوحا کے ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ساتویں پری کوارٹر فائنل میں مراکش نے اسپین کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے دی۔ Morocco Beat Spain in FIFA World Cup

اسپین اور مراکش کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں جس کے بعد اضافی وقت دیا گیا دونوں ٹیمیں اضافی وقت میں بھی گول نہیں کر سکیں اور میچ پھر برابر ہوگیا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعہ کرایا گیا۔ فیصلے کے لیے دونوں ٹیموں کو پانچ، پانچ پینالٹی دی گئیں، مراکش کی ٹیم چار پینالٹی شوٹ آؤٹ میں سے تین پر گول کرنے میں کامیاب رہی جبکہ اسپین کی ٹیم کوئی گول نہیں کر سکی۔

یہ بھی پڑھیں: FIFA World Cup 2022 جاپان کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر کروشیا کوارٹر فائنل میں

اس جیت میں مراکش کے گول کیپر یاسین بونو نے بہترین کردار ادا کیا، یاسین بونو نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور اسپین کی 3 پنالٹی کو روک لیا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں مقررہ 90 منٹ اور اضافی 30 منٹ میں کوئی گول نہیں کرسکی تھیں۔ مراکش کا کوارٹر فائنل مقابلہ پرتگال سے ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.