ETV Bharat / sports

Morocco Historical Performance ہر فٹبال مداح کے ذہن میں ’مراکش‘ نقش ہوگیا - مراکش فٹبال ٹیم کی فیفا کارکردگی

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ 2022 اپنے اختتام کی جانب بڑھ گیا ہے اور اب صرف تین ہی میچ کھیلے جانے باقی ہیں۔ اس ٹورنامنٹ کے دوران مراکش ٹیم ایسی ٹیم ہے جس نے سبھی کو حیران کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ Morocco's Football Journey is Very Encouraging

Morocco Historical Performance
مراکش فٹبال ٹیم
author img

By

Published : Dec 11, 2022, 7:57 PM IST

مراکش فٹبال ٹیم کی کہانی انتہائی جذباتی اور حوصلہ افزاء کیوں کہ اس ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں شاندار کارکردگی سے پوری دنیا کو حیران کرتے ہوئےورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی اور اس طرح فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی پہلی افریقی ٹیم بن گئی ہے۔ FIFA World Cup

مراکش(موروکو) وہ نام ہے جو ہر فٹبال سے محبت کرنے والوں کے ذہن میں نقش کر گیا ہے۔ اور ایسا ہو بھی کیوں نہ، کیوں کہ قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں اس ٹیم نے ایسی کارکردگی دکھائی کہ دنیا دیکھتی رہ گئی۔ فیفا عالمی درجہ بندی میں 22 ویں نمبر کی ٹیم مراکش رواں ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ کر سب کو حیران کرتے ہوئے ہر کسی کو اپنا دیوانہ بنا دیا ہے۔ اس ٹیم نے کوارٹر فائنل میچ میں دنیا کے عظیم فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال کو ایک۔ صفر سے شکست دی اور اب سیمی فائنل میں اس کا مقابلہ دفاعی چیمپئن فرانس سے ہوگا۔ First African Nation to Reach FIFA Semi Finals

دیکھا جائے تو مراکش کی کامیابی اس کے کھلاڑیوں کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے۔ تقریباً 3.67 کروڑ کی آبادی والے اس چھوٹے سے افریقی ملک کے سیمی فائنل مرحلے تک پہنچنے کی پیشن گوئی شاید ہی کسی فٹ بال ماہر نے کی ہو۔ اس کی وجہ یہ بھی تھی کہ اس ورلڈ کپ سے پہلے مراکش سیمی فائنل تو دور کی بات ہے یہ ٹیم کبھی کوارٹر فائنل تک بھی نہیں پہنچ سکی تھی۔ لیکن ان تمام پیشن گوئیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مراکش ٹیم فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی پہلی افریقی ٹیم بن گئی ہے۔ حالانکہ اس سے قبل کیمرون (1990)، سینیگال (2002) اور گھانا (2010) ٹیموں نے کوارٹر فائنل تک کا سفر کیا ہے لیکن مراکش ان سبھی سے آگے نکل گئی اور اب چیمپیئن شپ کے تاج سے محض دو قدم دور ہے۔

مراکش کی موجودہ ٹیم کے بہت سے اسٹار پلیئر حکیم زیاچ، صوفیان باؤفل، رومین سائس، اشرف حکیمی اور یاسین بونو یا تو بیرون ملک پیدا ہوئے ہیں یا فی الحال غیر ملکی لیگز میں کھیل رہے ہیں۔ اگرچہ ان کھلاڑیوں نے مراکش کے لیے کئی بڑے ٹورنامنٹس میں حصہ لیا تھا لیکن اس سے قبل ان کی کارکردگی اتنی اچھی نہیں تھی۔ اب رواں ورلڈ کپ میں ان کی کارکردگی میں اچانک بہتری آئی ہے۔ کھلاڑیوں کی اس تبدیلی میں ٹیم کے کوچ ولید ریگراگوئی کا بھی اہم کردار رہا ہے جنہوں نے چند ماہ میں ہی ٹیم کی قسمت پلٹ دی اور اس ٹیم کو فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچانے کی ایک اہم وجہ بن گئے۔ولید ریگراگوئی کو رواں برس اگست میں ہی ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

مراکش کے کھلاڑیوں کی کامیابی کے پیچھے ان کے مداحوں اور خاندان کے افراد کا بھی اہک کردار ہے۔ پرتگال کے خلاف مراکش کی فتح کے بعد ٹیم کے مڈفیلڈر صوفیئین باؤفل اپنی والدہ کے ساتھ جشن منایا۔ اس دوران باؤفل اور ان کی والدہ کو میدان پر خوشی سے جھومتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ مراکش کو سپورٹ کرنے کے لیے مداح بھی بڑی تعداد میں قطر پہنچے ہیں۔ فیفا ورلڈ کپ 2022 میں مراکش نے اب تک جتنے بھی میچ کھیلے ہیں ان میں انہیں شائقین کی جانب سے بھرپور حمایت حاصل ہوئی ہے۔

مراکش اب تک ٹورنامنٹ میں چار جیت اور ایک ڈرا کے ریکارڈ کے ساتھ ناقابل شکست ہے۔ ان چار میں سے تین جیت بیلجیئم، اسپین اور پرتگال جیسی بہترین اور اعلیٰ درجے کی ٹیموں کے خلاف ملی ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ مراکش نے کینیڈا کے خلاف صرف ایک گول کھایا ہے جو کہ سیلف گول تھا۔ اگر مراکش فیفا ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتتی ہے تو وہ فٹ بال کی دنیا میں ایک نیا انقلاب لا سکتی ہے۔

قطر فیفا ورلڈ کپ 2022 میں مراکش کا اب تک کا سفر:

گروپ میچ بمقابلہ کروشیا 0-0 سے ڈرا

گروپ میچ بمقابلہ بیلجیئم 2-0 سے جیت

گروپ میچ بمقابلہ کینیڈا 2-1 سے جیت

پری کوارٹر فائنل بمقابلہ اسپین 3-0 سے جیت (شوٹ آؤٹ)

کوارٹر فائنل بمقابلہ پرتگال 1-0 سے جیت

ورلڈ کپ میں مراکش کی ٹیم

گول کیپر: یاسین بونو، منیر الکازوئی، احمد ٹیگنوٹی

ڈیفینڈرز: نائف ایگوئرڈ، یحییٰ عطیات اللہ، بدر بینون، اشرف داری، جواد الیامِک، اشرف حکیمی، نصیر مزروئی، رومین سیس۔

مڈ فیلڈرز: سفیان امربات، سلیم امااللہ، بلال الخنوس، یحییٰ جبران، اجی الدین عونہی، عبدالحمید صابری

فارورڈز: زکریا ابوخلال، صوفیان باؤفل، الیاس چیئر، ولید چیدیرا، یوسف این نصری، عبدے عزالزولی، اے حمداللہ، امین حریت، حکیم ضیاچ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.