ETV Bharat / sports

National Games 2022 میرا بائی چانو نے نیشنل گیمز میں پہلا تمغہ جیتا

نیشنل گیمز 2022 میں ویٹ لفٹر میرا بائی چانو نے 49 کلوگرام کے زمرے میں اپنا پہلا طلائی تمغہ جیتا۔ Mirabai Chanu wins Gold

میرا بائی چانو نے نیشنل گیمز میں پہلا تمغہ جیتا

author img

By

Published : Oct 1, 2022, 9:26 AM IST

احمد آباد: ٹوکیو اولمپکس 2020 کی سلور میڈلسٹ ویٹ لفٹر میرا بائی چانو نے کلائی کی چوٹ سے صحت یاب ہو کر جمعہ کو 36 ویں نیشنل گیمزمیں طلائی تمغہ حاصل کیا۔ میرابائی نے اسنیچ میں 84 گلوگرام اور کلین اینڈ جرک میں 107 کلوگرام (کل 191 کلوگرام) کی بہترین کوشش کرکے ویمنزویٹ لفٹنگ 49 کلوگرام زمرے میں اپنا پہلا قومی کھیلوں کا طلائی تمغہ جیتا۔ Saikhom Mirabai Chanu wins Gold in National Games 2022

میرابائی کو منی پورکی ان کی ساتھی سنجیتا چانو نے کڑی ٹکر دی لیکن آخر کار سنجیتا کو کل 187 کلوگرام وزن کے ساتھ چاندی کے تمغے پر ہی اکتفاکرناپڑا۔ سنجیتا نے سات سال قبل منعقدہ نیشنل گیمز کے 48 کلوگرام زمرے میں طلائی تمغہ جیتا تھا جبکہ میرابائی نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا، تاہم میرا بائی نے یہاں پانسا پلٹ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: National Games 2022 اتر پردیش نے نیشنل گیمز میں چار طلائی تمغہ جیتا

میرابائی نے جیت کے بعد کہا، ''منی پور کا پرچم بردار ہونا ایک قابل فخر لمحہ تھا۔ یہاں اپنا پہلا گولڈ میڈل جیت کر اچھا محسوس ہورہا ہے۔ حال ہی میں ٹریننگ کے دوران میری بائیں کلائی پر چوٹ لگی تھی، جس کے بعد میں نے دسمبر میں ورلڈ چیمپئن شپ سے پہلے اسے خطرے میں نہ ڈالنا بہترسمجھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.