ETV Bharat / sports

Asian Games 2023 ایشیاڈ میں مردوں کی شوٹنگ ٹیم نے طلائی، خواتین کی ٹیم نے چاندی کا تمغہ جیتا - ایشین گیمز کی اہم خبر

چین میں جاری 19ویں ایشین گیمز میں آج پرتھوی راج ٹونڈیمن، زوراور سنگھ سندھو اور کنان ڈیریس چنائی نے مردوں کی شوٹنگ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، 361 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کرکے طلائی کا تمغہ جیتا۔ Indian Players won Gold and Silver

Etv Bharatایشیاڈ میں مردوں کی شوٹنگ ٹیم نے طلائی، خواتین کی ٹیم نے چاندی کا تمغہ جیتا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 1, 2023, 2:35 PM IST

ہانگژو: ہندوستانی نشانے بازوں نے اتوار کو بھی اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے، مردوں کی شوٹنگ ٹیم نے طلائی اور خواتین کی ٹیم نے چاندی کا تمغہ جیتا۔ چین میں جاری 19ویں ایشین گیمز میں آج پرتھوی راج ٹونڈیمن، زوراور سنگھ سندھو اور کنان ڈیریس چنائی نے مردوں کی شوٹنگ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، 361 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کرکے طلائی کا تمغہ جیتا۔ اسی ایونٹ میں کویت نے چاندی، جب کہ چین کو تیسری پوزیشن کا کانسے کا تمغہ ملا۔
دوسری جانب راجیشوری کماری، کیر منیشا اور رجک پریتی کی خواتین کی شوٹنگ ٹیم نے ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ ہندوستانی ٹیم نے 337 کے اسکور کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ چینی ٹیم نے 357 کے ساتھ گولڈ میڈل اور قازقستان کی ٹیم نے 336 کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

ادیتی نے گولف کے انفرادی ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا

ہندوستان کی ٹاپ گولفر ادیتی اشوک نے اتوار کو ایشیائی کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انفرادی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ چین میں جاری 19ویں ایشیائی کھیلوں میں ادیتی گزشتہ چار دنوں میں کھیلے گئے، خواتین کے انفرادی مقابلوں میں زیادہ تر طلائی تمغوں کی دوڑ میں تھیں، لیکن آج وہ اپنی کارکردگی کو جاری نہیں رکھ سکیں۔ وہ 16 ویں ہول پر ڈبل بوگی کی وجہ سے پیچھے ہو گئیں اور انہیں چاندی کے تمغے سے ہی مطمئن ہونا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:

ادیتی نے آج کے دن کا آغاز ٹاپ پوزیشن پر کیا تھا لیکن تھائی لینڈ کی یوبول ارپیچیا نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور پول پوزیشن پر پہنچ کر گولڈ میڈل جیت لیا۔ وہیں جنوبی کوریا کی ہیونجو یو کو کانسے کا تمغہ ملا۔ اس چاندی کے تمغے کے ساتھ ہی ادیتی اشوک ایشیائی کھیلوں میں گولف کا تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بن گئی ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.