چھ بار کی عالمی چمپئن بھارت کی اسٹار باکسر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمان ایم سی میریکوم نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے اپنے ایم پی فنڈ سے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے اور ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔
کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے کھیل، بالی وڈ، صنعت اور سیاست دنیا کی کئی ہستیاں سامنے آئی ہیں اور ان لوگوں نے وزیر اعظم اور وزیر اعلی راحت فنڈ میں مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔
اس میں میری کوم نے بھی مدد کا ہاتھ آگے بڑھایا ہے اور ایم پی فنڈ سے ایک کروڑ روپے اور اپنے ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے۔