ETV Bharat / sports

PSG vs Marseille لیونل میسی کے پاس کو سکنڈوں میں ایمباپے نے گول میں بدل دیا - ایمباپے نے پاس کو سکنڈوں میں گول میں تبدیل کردیا

لیونل میسی اور ایمباپے کا لیگ 1 میچ کے گول کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔ در اصل لیونل میسی نے کلیان ایمباپے کو میچ کے دوران ایک پاس دیا جسے ایمباپے نے محض چند سکنڈوں میں گول میں تبدیل کر دیا۔ PSG vs Marseille

PSG vs Marseille
لیونل میسی کے پاس کو سکنڈوں میں ایمباپے نے گول میں تبدیل کردیا
author img

By

Published : Feb 27, 2023, 5:38 PM IST

نئی دہلی: پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے فرنچ لیگ (لیگ 1) میں کلیان ایمباپے کے دو گول اور لیونل میسی کے ایک گول سے برتری کے ساتھ ٹائٹل کے دعویداروں میں سے ایک فرانسیسی فٹ بال کلب مارسیلی کو 3-0 سے شکست دی۔ میچ میں کلیان ایمباپے نے 25ویں، 55ویں اور میسی نے 29ویں منٹ میں گول کیے۔

ایمباپے نے اس میچ میں دو گول کیے، اس میں لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی کا بھی پاس ہے۔ میسی نے میچ کے آغاز کے 25ویں منٹ میں ایسا زبردست پاس دیا جسے ایمباپے نے گول میں تبدیل کردیا۔ دراصل میچ کے 25ویں منٹ میں میسی نے ایمباپے کو ایک پاس دیا جسے ایمباپے نے سکنڈوں میں گول میں تبدیل کرکے سب کو حیران کردیا۔ وہیں اس میچ کے شروعات میں ہی لیونل میسی حملہ آور موڈ میں نظر آئے۔ جب کہ مذکورہ اس اسسٹ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

پی ایس جی کے اسٹار فارورڈ ایمباپے 17 گول کے ساتھ لیگ میں سرفہرست ہیں۔ Mbappé نے اتوار کے روز کھیلے گئے میچ میں پی سی جی کے لیے سب سے زیادہ 200 گول کرنے کا ایڈنسن کاوانی کا کلب ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے۔

پی ایس جی کو رواں ماہ فرنچ کپ میں مارسیلی کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ٹیم اس میچ میں Mbappe کے بغیر کھیلی اور اسے فٹبالر کی کمی محسوس ہوئی۔ حالانکہ اس بار نیمار ٹیم میں نہیں تھے، لیکن انہوں نے اس اسٹار کھلاڑی کی کمی محسوس نہیں کی۔ اس میچ میں جیت دوسرے نمبر پر رہنے والی مارسیلی کو دفاعی چیمپئن PSG سے صرف دو پوائنٹس پر لے آتی، لیکن اب وہ ٹاپ رننگ ٹیم سے آٹھ پوائنٹ پیچھے ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.