برمنگھم: بھارتی شٹلر لکشیہ سین نے بھارت کے کھاتے میں 20واں گولڈ ڈالا۔ انہوں نے فائنل مقابلے میں ملیشیائی کھلاڑی پر شاندار جیت حاصل کی۔ بیڈمنٹن اسٹار لکشیہ سین نے انگلینڈ کے برمنگھم میں کھیلے جارہے کامن ویلتھ گیمز 2022 کے مینز سنگلز فائنل مقابلہ جیت کر بھارت کو 20واں گولڈ میڈل دلایا ہے۔ لکشیہ نے فائنل میں ملائیشیا کے تجے ینگ کو تین گیمز کے میچ میں شکست دی۔ کامن ویلتھ کے آخری دن یہ بھارت کا یہ دوسرا گولڈ ہے اس پہلے کے میچ میں پی وی سندھو نے بھی گولڈ میڈل ہی جیتا ہے۔
-
🏸LAKSHYA ACHIEVED 🥇!!
— SAI Media (@Media_SAI) August 8, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Our young sensation @lakshya_sen clinches the GOLD after a solid comeback, winning 2-1 (19-21 21-9 21-16) against Tze Yong (MAS) in the Badminton MS Gold Medal bout at the #CommonwealthGames2022🥇#Cheer4India pic.twitter.com/FdSw6dWXrG
">🏸LAKSHYA ACHIEVED 🥇!!
— SAI Media (@Media_SAI) August 8, 2022
Our young sensation @lakshya_sen clinches the GOLD after a solid comeback, winning 2-1 (19-21 21-9 21-16) against Tze Yong (MAS) in the Badminton MS Gold Medal bout at the #CommonwealthGames2022🥇#Cheer4India pic.twitter.com/FdSw6dWXrG🏸LAKSHYA ACHIEVED 🥇!!
— SAI Media (@Media_SAI) August 8, 2022
Our young sensation @lakshya_sen clinches the GOLD after a solid comeback, winning 2-1 (19-21 21-9 21-16) against Tze Yong (MAS) in the Badminton MS Gold Medal bout at the #CommonwealthGames2022🥇#Cheer4India pic.twitter.com/FdSw6dWXrG
لکشیہ سین نے فائنل میچ میں پہلا گیم ہارنے کے بعد سخت جوابی کارروائی کی اور ملائیشیا کے یُنگ کو 19-21، 21-9، 21-16 سے شکست دی اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ اس طرح تمغوں کی فہرست میں بھارت چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔ بھارت کے کھاتے میں اب تک 20 سونے، 15 چاندی اور 22 کانسے کے تمغے آچکے ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا کے 10 نمبر کے شٹلر لکشیہ سین کا کامن ویلتھ گیمز کے سنگلز میں میں یہ پہلا جبکہ دولت مشترکہ میں یہ دوسرا تمغہ جیتا ہے۔ انہوں نے مکسڈ ٹیم ایونٹ میں اس بار چاندی کا پہلا تمغہ جیتا ہے۔ اب اس سیزن میں انہوں نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔
پہلا گیم: ینگ نے 21-19 سے جیتا۔
گیم 2: لکشیہ سین 21-9 سے جیت گئے
گیم 3: لکشیہ سین 21-16 سے جیت گئے
حال ہی میں کامن ویلتھ گیمز 2022 کے آخری دن (8 اگست)، پہلا تمغہ بیڈمنٹن سے ہی آیا۔ دنیا کی نمبر 7 شٹلر پی وی سندھو نے سنگلز میچ میں طلائی تمغہ جیتا ہے۔ انہوں نے فائنل میں کینیڈا کی عالمی نمبر 13 مشیل لی کو لگاتار دو گیمز میں 21-15 اور 21-13 سے شکست دی۔
لکشیہ سین اور ملائیشین کھلاڑی تے ینگ کے درمیان یہ تیسرا میچ تھا۔ تینوں میچوں میں ملائیشین کھلاڑی لکشیہ سین کے سامنے نہیں ٹک سکے۔ جب بھی دونوں کھلاڑی آمنے سامنے آئے تو بھارتی اسٹار نے ہی جیت درج کی ہے۔ اس بار فائنل میں دونوں کا کڑا مقابلہ ہوا جس میں بھارتی کھلاڑی نے بازی ماری۔
تمغوں کی فہرست میں بھارت کی پوزیشن: بھارت نے 10ویں دن یعنی اتوار کو کَل 15 تمغے جیتے تھے۔ 11ویں دن بھارت کو سندھو کے بعد لکشیہ سین نے دوسرا گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اس کے ساتھ ہی بھارت تمغوں کی فہرست میں چوتھی پوزیشن پر برقرار ہے۔ بھارت کے پاس سونے کے 20، چاندی کے 15 اور کانسے کے 22 تمغے ہیں۔