ETV Bharat / sports

World Badminton Championships عالمی بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں لکشیا سین کا فاتحانہ آغاز

بی ڈبلیو ایف ورلڈ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں بھارت کے بیڈمنٹن کھلاڑی لکشیا سین نے ڈنمارک کے ہانس کرسٹیان وِٹنگس کو 0۔2 سے شکست دے دی۔ Lakshya Sen Beat Hans Kristian Vittinghus

عالمی بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں لکشیا سین کا فاتحانہ آغاز

author img

By

Published : Aug 23, 2022, 8:40 AM IST

ٹوکیو: بھارت کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑی لکشیا سین نے پیر کے روز بی ڈبلیو ایف ورلڈ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں ڈنمارک کے ہانس کرسٹیان وِٹنگس کو دو صفر سے شکست دے کر اپنی مہم کا شاندار آغاز کیا۔ نویں سیڈ سین نے ٹوکیو میٹروپولیٹن جمنازیم میں ڈنمارک کے عظیم کھلاڑی کو 21-12، 21-11 سے سیدھے گیمز میں شکست دی۔ Lakshya Sen Beat Hans Kristian Vittinghus in BWF

20 سالہ سین نے 2021 کی عالمی چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ وہ پچھلے ایونٹ میں سیڈ لسٹ سے باہر تھے لیکن انہوں نے ٹوکیو اولمپک کے سیمی فائنلسٹ کیون کارڈن سمیت کئی بڑے کھلاڑیوں کو شکست دی۔ سین کو سیمی فائنل میں ہم وطن کدامبی سری کانت سے ہارنے کے بعد کانسی کے تمغے سے اکتفا ہونا پڑا۔ دریں اثنا، اشونی پونپا اور این سکی ریڈی کی ہندوستانی جوڑی نے خواتین کے ڈبلز کے ابتدائی راؤنڈ میں مالدیپ کی امینت نبیہا اور فاطمہ نبیہا کو 21-7، 21-9 سے شکست دی۔ ایشان بھٹناگر اور تنیشا کرسٹو کی مکسڈ ڈبلز جوڑی نے ڈنمارک کے پیٹرک اسکیل اور فرانزیسکا وولک مین کو 21-12، 21-13 سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Lakshya Sen Clinches Gold: بیڈمنٹن میں ایک اور میڈل، لکشیہ سین نے جیتا گولڈ

2019 چمپئن شپ کے کانسی کا تمغہ جیتنے والے بی سائی پرنیت، تاہم چائنیز تائپے کے چو ٹین چن سے 15-21، 21-15، 15-21 سے ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ اس کے علاوہ مالویکا بنسود کو خواتین کے سنگلز مقابلے میں ڈنمارک کی لین کرسٹوفرسن سے 21-14، 21-12 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مردوں کے ڈبلز میں منواتری اور بی سمیت ریڈی کو ہیروکا اوکامورا اور ماسایوکی اونوڈیرا کی جاپانی جوڑی سے 11-21، 21-19، 15-21 سے شکست کھانی پڑی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.