ETV Bharat / sports

Saff Cup 2023بنگلہ دیش کو ہراکر کویت دلچسپ جیت کے ساتھ فائنل میں - کانتیروااسٹیڈیمپر کھیلے گئے زبر دست مقابلہ

عبد اللہ البلوشی کے شاندان گول کی بدولت کویت نے سیف چمپئن شپ کے شاندارسیمی فائنل میں ہفتہ کو بنگلہ دیش پر 1-0کی جیت کے ساتھ فائنل میں جگہ بنالی ۔

بنگلہ دیش کو ہراکر کویت دلچسپ جیت کے ساتھ فائنل میں

author img

By

Published : Jul 1, 2023, 9:58 PM IST

بنگلور:کانتیروااسٹیڈیمپر کھیلے گئے زبر دست مقابلہ میں 192ویں رینک والے بنگلہ دیش نے 141ویں رینک والی کویت کو ٹکر دی ، لیکن البلوشی (105+2واں منٹ) نے اضافی وقت میں گول داغکر اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔

مقابلے کے پہلے ہاف میں کویت کا دبدبہ رہا۔خصوصی دعوت پرٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی مغربی ایشیائی ٹیم نے گیندزیادہ تر اپنے قبضے میں رکھی ، لیکن بنگلہ دیش کے مستعد دفاع نے کھاتہ کھولنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔ راقب حسین نے بھی 45+1ویں منٹ سمیت کویت کے گول پر دو نشانے لگائے،لیکن ان سے ایک بھی بنگلہ دیش کو سبقت نہیں دلا سکا۔

کویت کے دبدبہ کے درمیان راقب نے 54ویں منٹ میں بھی کویت کے گول پوسٹ پر ایک نشانہ لگایا لیکن وہ کوشش سائڈ بار کے قریب سے نکل گیا۔ راقب کی کوششوں کے درمیان بنگلہ دیش گول کیپرانیس الرحمن ذیکونے 64ویں منٹ میں کویت کے دو شاندان فریکک روکے۔انجری ٹائم میں بھی دونوں ٹیموں کا کھاتا نہ کھلنے کی وجہ سے مقابلے میں 30منٹ مزید جوڑے گئے۔

انیس الرحمن نے 99ویں منٹ میں کویت کی مسلسل دو کوشش روکے، لیکن کویت کی بے روک جارحانہ آخر کار ان پر بھاری پڑی ۔ اضافی وقت میں ہاف ٹائم ہونے ہی والا تھاکہ ڈیفینڈرالبلوشی گیندکے سلسلے میںبنگلہ دیش کے گول کی طرف دورپڑے۔ البلوشی کی چستی نے انیس الرحمن کو گیند روکنے کا موقع نہیں دیا اور کویت کو 1-0فیصلہ کن سبقت مل گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ICC Cricket World Cup Qualifier کیا پہلی بار ویسٹ انڈیز کے بغیر ورلڈ کپ ہو گا؟

بنگلہ دیش نے رحمت میاں ، سمن ریجااور رابیع الحسن کے طور پرتین متبادل کھلاڑی فیلڈ پر اتارے لیکن اس کے کام نہ آیا۔بنگلہ دیش کو اس کا آخری موقع 117ویں منٹ میں وشوناتھ گھوش کے لانگ پاس سے ملا، حالانکہ راکب اس بار بھی کویت کے گول کیپرکو نہیں پار کر سکا ۔سیف چمپئن شپ کے دوسرے فائنل لسٹ کا فیصلہ اتوار کی رات 7:30بجے ہونے والے ہندوستان اور لبنان کے میچ سے ہوگا ۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.