ETV Bharat / sports

Australia vs South Africa Test match بارش سے متاثرہ ٹیسٹ میں خواجہ ڈبل سنچری سے پانچ رن دور - خواجہ ڈبل سنچری سے پانچ رن دور

بارش سے متاثرہ ٹیسٹ کے دو دن میں صرف 131 اوورز کرائے گئے، جب کہ آسٹریلیا نے چار وکٹوں کے نقصان پر 475 رن بنائے۔Australia vs South Africa Test match

خواجہ ڈبل سنچری سے پانچ رن دور
خواجہ ڈبل سنچری سے پانچ رن دور
author img

By

Published : Jan 5, 2023, 8:20 PM IST

سڈنی: آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ کا دوسرے دن بھی بارش کی وجہ سے خاصا متاثر رہا، حالانکہ عثمان خواجہ (ناٹ آؤٹ 195) اور اسٹیو اسمتھ (104) نے جمعرات کو سنچریاں بنا کر کینگروز ایک مضبوط پوزیشن میں پہچا دیا۔Australia vs South Africa Test match

بارش سے متاثرہ ٹیسٹ کے دو دن میں صرف 131 اوورز کرائے گئے، جب کہ آسٹریلیا نے چار وکٹوں کے نقصان پر 475 رن بنائے۔Australia vs South Africa Test match

خواجہ نے پہلے دن کی اپنی نصف سنچری کو سنچری میں تبدیل کیا اور اب وہ ڈبل سنچری سے صرف پانچ رن دور ہیں۔ خواجہ نے 368 گیندوں میں 19 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 195 رن بنالئے، جب کہ اسمتھ نے بھی اپنے ٹیسٹ کریئر کا 30 ویں سنچری بنا کر 104 ابنائے۔ انہوں نے 192 گیندوں کی اننگز میں 11 چوکے اور دو چھکے لگائے۔

اس سنچری کے ساتھ اسمتھ نے آسٹریلیا کے لیے سب سے زیادہ ٹیسٹ اسکور کرنے والے بلے بازوں کی فہرست میں میتھیو ہیڈن (30) کی برابری کرلی۔ساتھ ہی انہوں نے 29 ٹیسٹ سنچریاں اسکور کرنے والے سر ڈان بریڈمین کو پیچھے چھوڑ دیا.۔

دن کا کھیل ختم ہونے سے قبل ٹریوس ہیڈ نے تیز بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 59 گیندوں پر 70 رنز بنائے،جس میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ ان کی اننگز کو کاگیسو ربادا نے ختم کی۔

دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک عثمان خواجہ (195) کے ساتھ میٹ رینشا (پانچ ناٹ آؤٹ) وکٹ پر موجود ہیں۔یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.