ETV Bharat / sports

Hazlewood to Miss Few Matches: جوش ہیزل ووڈ آر سی بی کے پہلے سات میچ نہیں کھیلیں گے - جوش ہیزل ووڈ کا تعاون نہیں ملے گا

آر سی بی کو پہلے سات میچوں میں جوش ہیزل ووڈ کا تعاون نہیں ملے گا۔ ہیزل ووڈ چوٹ سے ٹھیک ہونے کے بعد 14 اپریل کو ہندوستان پہنچیں گے۔ انہیں میچ سے قبل فٹنس سرٹیفکیٹ لینا ہوگا۔

فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ
فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ
author img

By

Published : Mar 31, 2023, 5:54 PM IST

میلبورن: رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ ایڈی کی انجری کے باعث انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے پہلے مرحلے میں نہیں کھیل سکیں گے۔ ہیزل ووڈ 14 اپریل کو ہندوستان آئیں گے لیکن وہ ماہ کے تیسرے ہفتے تک ہی مکمل فٹنس حاصل کرسکیں گے۔ ایسے میں ٹیم کو پہلے سات میچوں میں ان کے بغیر میدان میں اترنا ہوگا۔ ان کے آسٹریلیائی ساتھی گلین میکسویل کا بنگلورو میں 2 اپریل کو ممبئی انڈینز کے خلاف RCB کے افتتاحی میچ میں کھیلنا مشکوک ہے۔ وہ اپنی ٹانگ میں فریکچر سے صحت یاب ہو چکے ہیں لیکن میچ فٹنس دوبارہ حاصل نہیں کر پائے ہیں۔

ہیزل ووڈ نے دی ایج کو بتایا کہ سب کچھ پلان کے مطابق ہو رہا ہے۔ اس لیے میں 14 اپریل کو ہندوستان جاؤں گا۔ یہ اس بات پر بھی منحصر ہوگا کہ اگلے دو ہفتے میرے لیے کیسے گزرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں شاید اس وقت میچ کھیلنے کے لیے تیار نہ ہوں لیکن امید ہے کہ وہاں پہنچنے کے بعد ایک ہفتے میں مکمل فٹنس حاصل کرلوں گا۔ ہیزل ووڈ کو اس چوٹ کی وجہ سے ہندوستان میں بارڈر-گاوسکر ٹرافی سے باہر ہونا پڑا۔ وہ آئی پی ایل کے ذریعے ایشز کے لیے اپنی تیاری کو مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے۔ تاہم، 32 سالہ فاسٹ باؤلر کو ابھی تک کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ہندوستان روانگی کے لیے میڈیکل کلیئرنس لیٹر موصول نہیں ہوا۔

اس کے ساتھ ہی رائل چیلنجرز بنگلور کو بھی اس سے قبل رجت پاٹیدار کی شکل میں جھٹکا لگا ہے۔ آر سی بی کو رنجی میں ایم پی کے لیے کھیلنے والے بلے باز رجت پاٹیدار کی شکل میں بھی جھٹکا لگا ہے۔ رجت پاٹیدار ایڈی کی چوٹ سے جدوجہد کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے وہ آئی پی ایل سے باہر ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ رجت کو چوٹ سے ٹھیک ہونے میں وقت لگ سکتا ہے۔ ایسے میں آر سی بی کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ آر سی بی کا پہلا میچ 2 اپریل کو ممبئی انڈینس کے ساتھ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.