ETV Bharat / sports

AFC U17 جاپان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت اے ایف سی انڈر17 ایشین کپ سے باہر

اے ایف سی انڈر 17 ایشین کپ 2023 فٹ بال ٹورنامنٹ سے بھارتی ٹیم باہر ہوگئی ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں جاپان نے بھارتی ٹیم کو شکست دے کر باہر کا راستہ دکھایا۔ بھارت کو اس ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں داخل ہونے کے لیے یہ میچ جیتنا ضروری تھا۔ لیکن بھارت نے یہ موقع گنوا دیا۔ Japan U17 Beat in India U17

جاپان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت اے ایف سی انڈر17 ایشین کپ سے باہر

author img

By

Published : Jun 24, 2023, 10:16 AM IST

نئی دہلی: اے ایف سی انڈر 17 ایشین کپ 2023 فٹ بال ٹورنامنٹ میں بھارتی فٹبال ٹیم نے 'کرو یا مرو' گروپ ڈی کے آخری میچ میں مضبوط جاپان سے شکست کھا گئی۔ جاپان نے بھارتی ٹیم کو 4-8 سے شکست دے کر اے ایف سی انڈر 17 ایشین کپ سے باہر کر دیا۔ بھارتی ٹیم کو فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے اپنے موقع کو برقرار رکھنے کے لیے اس میچ میں جیت درکار تھی۔ لیکن ایسا نہ ہو سکا۔ جاپانی ٹیم شروع سے ہی حاوی رہی۔ بھارتی ٹیم نے دوسرے ہاف میں واپسی کی کوشش کی۔ اس کے بعد کھلاڑیوں کی کوششیں ٹیم کے کام نہ آ سکیں۔ بھارت کی جانب سے مکل پنوار نے 47ویں اور ڈینی میٹی نے 62ویں منٹ میں گول کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Intercontinental Cup Final بھارتی فٹبال ٹیم نے انٹر کانٹینینٹل کپ جیتا

ڈی میاگاوا نے 69ویں منٹ میں بھارت کے لیے تیسرا گول کیا۔ کوروؤ سنگھ نے 79ویں منٹ میں ٹیم کے لیے چوتھا گول کیا۔ بھارتی فٹبال ٹیم نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعے بھارتی ٹیم کے اے ایف سی انڈر 17 ایشین کپ سے باہر ہونے کی معلومات دی۔ واضح رہے کہ بھارت پہلے دو میچ نہیں جیت سکا تھا۔ ویتنام نے اسے 1۔ 1 ڈرا جبکہ ازبکستان نے ایک صفر سے شکست دی تھی۔ میچ کا واحد گول متبادل کھلاڑی مخمدعلی ریموف نے کر کے ازبکستان کی فتح پر مہر ثبت کی۔ ازبکستان کی ٹیم اپنے پچھلے میچ میں دفاعی چیمپئن جاپان کو ہرانے کے بعد پراعتماد نظر آ رہی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.