ETV Bharat / sports

کورونا وائرس کی وجہ سے اولمپک گیمز ملتوی ہو سکتے ہیں - بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی)

جاپان کی اولمپکس وزیر شیکی هاشيموتو نے پارلیمنٹ میں کہا کہ 'کورونا وائرس کی وجہ سے اس برس ہونے والے اولمپک کھیلوں کو ملتوی کیا جا سکتا ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہو سکتا ہے اولمپکس

author img

By

Published : Mar 3, 2020, 11:32 PM IST

یہ پوچھے جانے پر کہ 'کیا اولمپک کھیل ملتوی ہوں گے؟ اس پر هاشيموتو نے کہا کہ میزبان معاہدہ کے مطابق اگر اولمپک گیمز 2020 میں نہیں ہوئے تو اس صورت میں کھیلوں کو منسوخ کرنے کا حق صرف بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے پاس ہیں۔

حالانکہ انہوں نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اب بھی یقین ہے کہ اولمپکس اپنے طے وقت 24 جولائی سے ہی شروع ہوں گے، هاشيموتو نے کہاکہ آرگنائزنگ کمیٹی، آئی او سی اور ٹوکیو میٹروپولیٹن حکومت 24 جولائی سے اولمپک کرانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

اس دوران جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے نے کہا کہ کھلاڑیوں اور شائقین کے لیے ایک محفوظ اولمپک کھیلوں کے لیے ماحول تیار کرنا حکومت کی بڑی ذمہ داری ہے اور ہمیں اس وائرس کو روکنے کے لیے پوری کوشش کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ چین سمیت دنیا بھر میں 20 سے زیادہ ممالک میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور اس سے اب تک چین میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار تک پہنچ گئی ہے، کورونا وائرس کا اثر جاپان میں بھی ہے اور ایسے میں اولمپکس پر بحران کے بادل چھا گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.