ETV Bharat / sports

یوتھ ورلڈ ویمن باکسنگ چیمپین شپ میں بھارتی خواتین باکسرز کی شاندار کارکردگی - یوتھ ورلڈ ویمن باکسنگ چیمپین شپ میں بھارتی خواتین باکسرز

پولینڈ میں منعقدہ یوتھ ورلڈ ویمن باکسنگ چیمپین شپ میں بھارتی خواتین باکسرز نے اپنی عمدہ کارکردگی سے 7 طلائی تمغہ جیتنے میں کامیاب رہیں جبکہ دیگر تین خواتین باکسرز نے کانسے کا تمغہ جیتا۔

women boxing
بھارتی خواتین باکسرز کی شاندار کارکردگی
author img

By

Published : Apr 24, 2021, 12:51 PM IST

ریاست اتراکھنڈ کی بیٹیاں نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک میں بھی بھارت کا پرچم لہرا رہی ہیں، پولینڈ میں منعقدہ یوتھ ورلڈ ویمن باکسنگ چیمپین شپ میں بھارتی خواتین باکسرز نے اپنی عمدہ کارکردگی سے 7 طلائی تمغے اپنے نام کیے۔

پتھورا گڑھ ضلع کے رہائشی اور بھارتی یوتھ باکسنگ ٹیم کے ہیڈ کوچ بھاسکر چندر بھٹ کی سربراہی میں 10 ہندوستانی باکسروں کی ایک ٹیم ورلڈ باکسنگ چیمپین شپ میں شرکت کے لیے پولننڈ پہنچی تھیں، جہاں 7 خواتین باکسروں نے سونے کے تمغے جیتے ہیں، جبکہ دیگر تین خواتین باکسرز نے کانسے کا تمغہ جیتے ہیں۔

ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر نے بھی اس عالمی سطح کے باکسنگ چیمپین شپ میں ہندوستانی خواتین باکسرز کی بہترین کارکردگی کی تعریف کی ہے، یہ پہلا موقع ہے جب ہندوستانی خواتین باکسرز نے عالمی سطح کے باکسنگ مقابلے میں اتنے زیادہ سونے کے تمغے جیتے ہیں۔

واضح رہے کہ ہندوستانی یوتھ باکسنگ ٹیم کے ہیڈ کوچ بھاسکر چندر بھٹ کی قیادت میں اب تک دیگر خواتین مقابلوں میں ہندوستانی خواتین باکسرز میڈلز جیت چکی ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.