ETV Bharat / sports

Davis Cup ڈیوس کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 14, 2023, 8:33 PM IST

16 ستمبر سے یہاں مراکش کے خلاف شروع ہونے والے ڈیوس کپ ورلڈ گروپ-2 کے میچ کے لیے ہندوستانی ٹیم کا جمعرات کو اعلان کیا گیا۔

ڈیوس کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان
ڈیوس کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان

لکھنؤ:ہندوستان کے نان پلیئنگ کپتان روہت راجپال نے صحافیوں کو بتایا کہ ہندوستانی ٹیم میں ملک کے ٹاپ رینکنگ سنگلز کھلاڑی سمیت ناگل اور تجربہ کار روہن بوپنا کے علاوہ ششی کمار مکند، دگ وجے پرتاپ سنگھ اور یوکی بھامبری کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اہم قرعہ اندازی جمعہ کو اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی موجودگی میں ہوگی، اس سے ایک گھنٹہ پہلے تک ٹیم میں تبدیلیوں کی گنجائش برقرار رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے کھلاڑی رینکنگ میں مراکش کو سرسری طور پر لینے کی غلطی کبھی نہیں کریں گے۔ بوپنا حال ہی میں یو ایس اوپن کے ڈبلز میچ میں رنر اپ رہے ہیں اور ان کی فارم زبردست ہے جب کہ ہندوستانی ٹیم کو بھی سومیت ناگل سے بہت زیادہ توقعات ہیں۔ ان کی ٹیم میچ کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

دوسری جانب مراکش کے کپتان مہدی طاہری نے کہا کہ ان کے ملک میں آنے والے زلزلے نے ان کی پوری ٹیم کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ایسے وقت میں گھر سے دور رہ کرکے کھیلنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ یہاں کا موسم بہت گرم اور مرطوب ہے لیکن اب ان کے کھلاڑی خود کو حالات کے مطابق ڈھال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا دو تین دن پہلے آنا ان کی مدد کر رہا ہے۔ مہدی نے دعویٰ کیا کہ وہ مقابلے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم کاغذ پر مضبوط ہونے کے باوجود ڈیوس کپ میں کچھ بھی ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Ben Stokes بین اسٹوکس نے ون ڈے کرکٹ میں 3000 سے زیادہ رن مکمل کئے

ہندوستان اور مراکش کے درمیان چار سنگلز اور ایک ڈبلز میچ 16 اور 17 ستمبر کو وجینت کھنڈ، گومتی نگر کے منی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ ڈی ڈی اسپورٹس پر ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔راجپال نے کہا کہ مرطوب گرمی کی وجہ سے میچ کے آغاز کے وقت میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے۔ 16 یعنی ہفتہ کو میچ 12 بجے کی بجائے 2 بجے شروع ہوں گے جبکہ اتوار کو 11 بجے کے بجائے دوپہر ایک بجے میچ کھیلے جائیں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.