نئی دہلی: بھارتت مردوں کی یوتھ ہینڈ بال ٹیم کے کچھ ارکان بحرین کے لئے روانہ ہو گئے ہیں جبکہ دیگر آج سے بحرین میں شروع ہونے والی 9ویں ایشیائی مردوں کی یوتھ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے لئے پرواز کریں گے۔ چیمپئن شپ کے لیے بھارت کی 18 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ہینڈ بال ایسوسی ایشن انڈیا کے صدر اے جگن موہن راؤ اور جنرل سکریٹری ڈاکٹر تیج راج سنگھ نے بتایا کہ بحرین میں 20 سے 31 اگست 2022 تک نویں ایشین مینز یوتھ ہینڈ بال چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ Indian team leaves for Bahrain
بھارتی ٹیم کے کچھ ارکان اس میں حصہ لینے کے لیے 18 اگست کو روانہ ہوئے تھے جبکہ کچھ ارکان 19 اگست کو رات گئے روانہ ہوئے۔ ڈاکٹر آنندیشور پانڈے کو چیمپئن شپ کے لیے بھارتی ٹیم کا ٹیم چیف بنایا گیا ہے۔ انہوں نے بھارتی ٹیم کو چیمپئن شپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: PFF shows solidarity with All India Football Federation مشکل وقت میں بھارتی فٹ بال فیڈریشن کے ساتھ کھڑا ہے پاکستان
ہندوستانی نوجوان مردوں کی ہینڈ بال ٹیم:
دکشانت وششت، آرین پٹیال، سوربھ کمار شرما (ہماچل پردیش)، نین شیخاوت، دنیش کمار گرجر (راجستھان)، دیپک کمار (جھارکھنڈ)، سبیر رائے (مغربی بنگال)، آرین برہمن (اڈیشہ)، وشال بلدیو ساہو، خوابل انیل گاولی ( مہاراشٹرا)، وپل، یش، ہمانشو (ہریانہ)، امنندر سنگھ، منیش راج (چنڈی گڑھ)، روی کارتیکیان، اشوتھ مروتاسالمورتی، انبوشیم ارموگم (ایس ٹی سی پانڈیچیری)۔
ٹیم آفیشل:-
سچن کمار بھردواج، ناگا راجو کمپراجو، ابھیجیت پرشوتم راوت، اجے کمار
ٹیم کے سربراہ: ڈاکٹر آنندیشور پانڈے۔
یو این آئی