جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 21 ویں دولت مشترکہ ٹیبل ٹینس کے فائنل میں بھارتی جوڑی نے سنگاپور کے پینگ یو ان اور گوئی روئی زوآن کی جوڑی کو 0-3 ست شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔
بھارتی جوڑی پورے میچ میں سنگاپور کی جوڑی پر حاوی رہی اور انہیں ایک بھی گیم جیتنے نہیں دیا۔
اس جیت کے ساتھ ساتھیان اور ارچنا نے شرت کمل اور شریجا اکولا کی ہار کا بدلہ لے لیا ہے جنھیں سنگاپور کی اسی جوڑی نے سیمی فائنل میں شکست دی تھی۔