بھارتی خواتین ہاکی ٹیم نے ہفتہ کو کلنگا اسٹیڈیم میں ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ 2022 میں مضبوط ٹیم اسپین کو 1۔2 سے شکست دی۔ India Women's Beat Spain in Hockey Pro League
ہاکی پرو لیگ میں بھارتی خواتین ٹیم کی یہ مسلسل تیسری جیت ہے۔ وہ تین میں سے تین میچ جیت کر نو پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔ India vs Spain in FIH Hockey Pro League
بھارت نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ انداز کا مظاہرہ کیا تاہم اسپین کی ٹیم بھی مستعد رہی جس کے نتیجے میں پہلا کوارٹر گول کے بغیر رہا۔ اسپین نے تاہم دوسرے کوارٹر کا آغاز اچھا کیا۔
اسٹرائیکر مارتا سیگو نے 18ویں منٹ میں شاندار فیلڈ گول کر کے ٹیم کو 0۔1 کی برتری دلائی لیکن اسپین اسے زیادہ دیر برقرار نہ رکھ سکا۔ نوجوان بھارتی مڈفیلڈر جیوتی نے 20ویں منٹ میں گول کرکے اسکور 1-1 سے برابر کردیا۔
اس کے بعد تیسرے کوارٹر کے آغاز میں دونوں جانب سے چند بہترین مواقع ملے لیکن وہ گول میں تبدیل نہ ہو سکے۔ تمام تر کوششوں کے باوجود دونوں ٹیمیں برتری حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔ اس کے ساتھ تیسرا کوارٹر بھی 1-1 کے اسکور پر ختم ہوا۔
میچ کا نتیجہ اپنے حق میں کرنے کے لیے چوتھے اور آخری کوارٹر میں دونوں ہی ٹیموں نے جی جان لگادیا، لیکن کوارٹر کے آغاز میں کوئی گول نہیں ہوسکا اور پھر 52ویں منٹ میں بھارتی مڈ فیلڈر نیہا گوئل نے شاندار گول کرکے بھارت کو 1۔2 کی برتری دلائی۔
یہ بھی پڑھیں: FIH Hockey Pro League: اپنے پہلے میچ میں بھارت نے چین کو شکست دی
قابل ذکر ہے کہ بھارت نے اس سے قبل عمان کے مسقط میں 31 جنوری اور یکم فروری کو چین کو بالترتیب 1۔7 اور 1۔2 سے شکست دی تھی۔
یو این آئی