تاروبا: ویسٹ انڈیز کے کپتان روومین پاول نے جمعرات کو ہندوستان کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ ہندوستانی لیگ اسپنر یوزویندر چہل نے ویسٹ انڈیز کو ایک ہی اوور میں دو بڑے جھٹکے لگائے۔ پہلے کائل میئرز اور پھر برینڈن کنگ ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ میئرز نے 1 رن بنایا۔ جبکہ کنگ نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔ ہندوستان کی جانب سے ارشدیپ اور یجویندر چہل نے دو۔دو وکٹ حاصل کئے جبکہ ہاردک پانڈیا اور کلدیپ یادو نے ایک ۔ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے رومن پاویل نے 48 اور نکولس پورٹ نے 41 رنوں کی پاری کھیلی۔
پاول نے ٹاس کے بعد کہاکہ"ہم پہلے بیٹنگ کریں گے۔ پچ خشک لگ رہی ہے۔ ہندوستان بہت سارے اسپنرز کے ساتھ کھیل رہا ہے، دیکھتے ہیں کہ ہم ان کے خلاف کیسے کام کرتے ہیں۔ کھلاڑی پراعتماد ہیں، پلان میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔" کھلاڑی اب بھی چوکوں اور چھکوں پر انحصار کرتے ہیں اور رنز بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
بھارت کی طرف سے مکیش کمار اور تلک ورما اس میچ کے ذریعے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔
ہندوستانی کپتان ہاردک پانڈیا نے کہاکہ "ہم یہاں (2024 میں) ورلڈ کپ کھیلنے آئیں گے۔ کچھ کھلاڑیوں کو یہاں کھیلنے کا موقع مل سکتا ہے۔ اگلی بار جب ہم آئیں گے، ہم تیار ہو جائیں گے۔ اسے سادہ رکھنے کی کوشش کریں۔ آپ کو کچھ نقصان اور دھچکا ہو سکتا ہے، مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اپنے آپ کو چیلنج کرنا ضروری ہے۔ عمران (ملک) اور (روی) بشنوئی باہر رہیں گے۔ ہم تین اسپنرز کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔
یہ ہندوستانی ٹیم کا ٹی ٹیوئنٹی انٹرنیشنل میں 200 واں میچ ہے۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والی دوسری ٹیم بن گئے ہیں۔ اس سے قبل صرف پاکستان ہی 200 یا اس سے زیادہ میچز کھیل سکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: منوج تیواری نے کرکٹ کو الوداع کہا
ہندوستانی الیون: شبھمن گل، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو، تلک ورما، ہاردک پانڈیا (کپتان)، سنجو سیمسن، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، یوزویندر چاہل، ارشدیپ سنگھ، مکیش کمار۔
ویسٹ انڈیز الیون: کائل میئرز، برینڈن کنگ، جانسن چارلس (وکٹ کیپر)، نکولس پوران، شمرون ہیٹمائر، روومین پاول (کپتان)، جیسن ہولڈر، روماریو شیفرڈ، عقیل حسین، الزاری جوزف، اوبید میک کوئے۔
یواین آئی۔