ETV Bharat / sports

AFC U17 Asian Cup بھارت ویتنام کے خلاف جیت کے ارادے سے اترے گا - بین الاقوامی یوتھ فٹ بال چیمپئن شپ

اے ایف سی انڈر 17 ایشین کپ کے پہلے میچ میں آج بھارت کا مقابلہ ویتنام سے ہوگا۔ یہ میچ تھائی لینڈ کے کپتھم تھانی کے تھمسیٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ India Under17 Mens Football Team Match

بھارت ویتنام کے خلاف جیت کے ارادے سے اترے گا

author img

By

Published : Jun 17, 2023, 7:40 AM IST

بنکاک: اے ایف سی انڈر 17 ایشین کپ کے پہلے میچ میں بھارتی ٹیم ہفتہ کو ویتنام کے خلاف فاتحانہ آغاز کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔ بھارت کی انڈر 17 مردوں کی قومی ٹیم اے ایف سی انڈر 17 ایشین کپ مہم کا آغاز کپتھم تھانی کے تھمسیٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ بھارت کے ہیڈ کوچ بیبیانو فرنانڈس نے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں میں جیت کا کلچر پیدا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا، ’’یقینا، کھلاڑیوں کو بہتر بنانا ضروری ہے، لیکن جیتنا ہمیشہ اہم ہوتا ہے۔ ہم ٹاپ کھلاڑیوں کی ترقی اور تیاری چاہتے ہیں اور اگر ہم جیت نہیں رہے ہیں تو ہم ایسا نہیں کر سکتے ہیں۔ میچ جیتنا اور فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنا سب سے اہم ہے۔

کوچ بیبیانو فرنانڈس نے کہا کہ 'اگر ہم اس عمر میں ورلڈ کپ نہیں کھیلتے ہیں تو ہم فٹ بال کھیلنے والے ملک کے طور پر ترقی نہیں کر سکتے۔ ترقی ہمارے دماغ میں ہے، لیکن ہم جیتنے پر بھی توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔" واضح رہے کہ باصلاحیت مڈفیلڈر کورو سنگھ کو آئندہ اے ایف سی انڈر 17 ایشین کپ کے لیے بھارت کا کپتان نامزد کیا گیا۔ 16 سالہ سنگھ نے سیف انڈر 17 چیمپئن شپ اور اے ایف سی انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائر میں گول کیے تھے۔ بھارت کے ہیڈ کوچ بیبیانو فرنانڈس نے کہا کہ اے ایف سی انڈر 17 ایشین کپ جیسے بڑے ٹورنامنٹ میں بھارت کی کپتانی کرنا ایک بڑی ذمہ داری ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ کورو ہر طرح سے اس کے مستحق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Intercontinental Cup انٹرکانٹینینٹل کپ میں بھارت اور لبنان کا آخری لیگ میچ ڈرا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.