ETV Bharat / sports

Asian Champion Trophy Hockey خواتین ایشین چمپئن شپ ٹرافی میں ہندوستان کا پہلا مقابلہ تھائی لینڈ سے

رانچی 27اکتوبرسے شروع ہونے والی جھاڑکھنڈ ویمنز ایشیائی چمپئن شپ ٹرافی 2023میں ہندوستانی ٹیم اپنے پہلے میچ میں تھائی لینڈ سے ٹکرائے گی ۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 12, 2023, 7:11 PM IST

خواتین ایشین چمپئن شپ ٹرافی میں ہندوستان کا پہلا مقابلہ تھائی لینڈ سے

رانچی:ایشیائی ہاکی فیڈریشن اور ہاکی انڈیا نے منگل کو ایشیائی چمپئنس ٹرافی کے پروگرام کا اعلان کیا۔ٹورنامنٹ کی شروعات ملیشیا اور جاپان کے پہلے گیم کے ساتھ ہوگا ، جب کہ میزبان ہندوستان جھاڑکھنڈ کے مارنگ گومکے جے پال سنگھ اسٹری ٹرف ہاکی اسٹیڈیم میں تھائی لینڈ سے مقابلہ ہوگا۔

مقابلے میں کوریا ، ملیشیا، تھائی لینڈ ، جاپان، چین اور ہندوستان کے درمیان ٹرافی جیتنے کی مسابقت ہوگی ۔ چھ ٹیموں کا ٹورنامنٹ 27اکتوبرسے شروع ہوکر پانچ نومبر کو مکمل ہوگا۔تمام ٹیمیں ون پول کا حصہ ہیں اور ٹاپ فور ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کولیفائی کریں گی ، جہاں سر فہرست رہنے والی ٹیم چوتھے نمبر پر رہنے والی ٹیم سے ٹکرائے گی اور دوسرے اور تیسرے مقام پر رہنے والی ٹیمیں ایک دوسرے سے کھیلیں گی۔

ڈیفینڈنگ چمپئن چاپان کو ٹورنامنٹ کے تاریخ کی سب سے شاندار ٹیم کوریا سے سخت مقابلہ کا سامنا کرنا پڑے گا، جس نے 2010,2011اور2016میں ٹورنامنٹ کے چھ میں سے تین ایڈیشن جیتے ہیں ۔ ہندوستان برمنگھم دولت مشترکہ کھیلوں میں تاریخی کانسہ اور ایف آئی ایج ہاکی ویمنز کپ 2022میں خطابی جیت کے بعد اچھی فارم میں ہیں ۔

میزبان ٹیم نے 2016میں ایشیائی چمپینس ٹرافی بھی جیتی ہے اور 2018میں رنر اپ رہی تھی ۔ وہ 27اکتوبر کو تھائی لینڈ کے خلاف اپنے مہم کی شروعات کریں گے اور دو نومبر کو گروپ مرحلے کے آخری میچ میں کو ریا سے ٹکرائیں گے۔

ایشیائی ہاکی فیڈریشن کے صدر ، داتو فومیو اوگورا نے کہاکہ یہ ایشائی کمیونٹی کے لئے ایک اہم موقع ہے، اور ہم مشہور ویمنز ایشئن چمپیئنس ٹرافی میں سر فہرست سطح کی ہاکی مقابلہ دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں ۔ میں اس انعقاد کی میزبانی کے لئے اور ایشیا میں ہاکی کے ترقی کے لئے ان کے اٹوٹ حمایت اور پر عزم کے لئے ہاکی انڈیا کی دلی تعریف کرنا چاہتا ہوں ، چنئی کے بعد ، ہم ہاکی انڈیا کے تعاون سے ایک اور شاندار انعقاد کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں ۔

ہاکی انڈیا ٹیم کے صدر پدم شری ڈاکٹر دلیپ ٹرکی نے کہا کہ ہمیں مزید بڑے ایشیائی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے پر فخر ہے اور مجھے یقین ہے کہ جھاڑکھنڈ ویمنز ایشیائی چمپئنس ٹرافی رانچی 2023کچھ سر فہرست خواتین ہاکی کھلاڑیوں کے ساتھ ایک شاندار مظاہرہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:Can Pakistan Reach in Asia Cup Final پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں کس طرح پہنچ سکتا ہے؟

ہاکی انڈیا کے جنرل سکریٹری بھولا ناتھ نے کہاکہ رانچی میں جھاڑکھنڈ ویمنز ایشئن ٹرافی رانچی 2023کی میزبانی کرنا میرے لئے بہت خوشی کی بات ہے ۔ہم کچھ مضبوط ٹیموں کے خلاف مسابقت کریں گے اور میرا ماننا ہے کہ یہ نظارہ جھاڑکھنڈ کے زیادہ نوجوانوں کو اس کھیل کو اپنانے کے لئے حوصلہ افزائی کرے گا۔ ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم رانچی کے رہائشیوں کے لئے مظاہرہ کرنے میں بہت اہل ہے اور ہم کچھ شاندار ہاکی دیکھنے کے لئے انتظار نہیں کر سکتے ۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.