یوگیکارتہ: مکسڈ ڈبلز میچ میں سمرویر اور رادھیکا کی ہندوستانی جوڑی کو ایڈرین اور فیلیشا کے ہاتھوں 16-21، 15-21 سے شکست ہوئی۔ آیوش شیٹی نے لڑکوں کے سنگلز میچ میں علوی فرحان کے خلاف اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا لیکن وہ 21-18، 15-21، 19-21 سے شکست سے بچ نہ سکے۔
رکشتا سری ایس نے روجانا کے خلاف گرلز سنگلز کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں اپنی غیر معمولی کارکردگی سے ہندوستان کی امیدوں کو زندہ رکھا۔ انہوں نے شاندار تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21-18، 10-21، 23-21 سے کامیابی حاصل کی اور ٹائی اسکور 2-1 کیا۔ تاہم دویم اور میانک کی شکست کے ساتھ لڑکوں کے ڈبلز میچ میں ہندوستان کی مہم ختم ہو گئی ۔ ہندوستانی جوڑی نے اپنی پوری کوشش کی لیکن آخر کار انڈونیشیا کے محمد اور جوکون نے 21-10، 15-21، 21-12 سے جیت حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں:Canada Open 2023 لکشیا سین نے کینیڈا اوپن کا خطاب اپنے نام کیا
بھارت کے نوجوان شٹلر اب 12 جولائی کو اپنی انفرادی مہم کا آغاز کریں گے۔ بیڈمنٹن ایشیا جونیئر چمپئن شپ کے ٹیم ایونٹ میں ہندوستان کا سفر پیر کو کوارٹر فائنل میں انڈونیشیا کے خلاف 1-3 سے شکست کے ساتھ ختم ہوگیا۔بھارتی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن نے کہاکہ کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن بدقسمتی سے ہمیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یو این آئی