ETV Bharat / sports

Hockey World Cup 2023 کھلاڑیوں میں حقیقی ٹیم اسپرٹ، ورلڈ کپ کے لیے پرجوش

author img

By

Published : Jan 2, 2023, 8:36 PM IST

ورلڈ کپ کی تیاریوں کے درمیان ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کے فارورڈ سکھجیت سنگھ نے پیر کو کہا کہ تمام کھلاڑی ٹیم جذبے کے ساتھ کھیلنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں اور افتتاحی میچ میں اسپین سے مقابلہ کرنے کے لئے پر جوش ہیں۔Hockey World Cup 2023

کھلاڑیوں میں حقیقی ٹیم اسپرٹ ، ورلڈ کپ کے لیے پرجوش

رورکیلا:ٹیم کیمپ میں ہاکی انڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سکھجیت نے کہا کہ کیمپ میں موجود ہر ایک کے درمیان ایک حقیقی ٹیم اسپرٹ ہے۔ ہم سب واقعی اسپین کے خلاف اپنے پہلے میچ میں اترنے کے لئے تیار ہیں۔ ہر کوئی مثبت محسوس کر رہا ہے اور ایک دوسرے کی حمایت کر رہا ہے۔ ہمارے درمیان اتحاد کا حقیقی احساس ہے جسے دیکھنا بہت دلچسپ ہے۔"

فروری 2022 میں ہندوستان کے لیے ڈیبیو کرنے والے سکھجیت اپنا پہلا ہاکی ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہندوستان میں منعقد ہونے والے سب سے بڑے ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کرنے پر بہت پرجوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں اور ہیڈ کوچ گراہم ریڈ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے گزشتہ ایک سال میں میری پرفارمنس دیکھنے کے بعد مجھے ٹیم کا حصہ بننے کا موقع دیا۔ میں کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہوں کیونکہ ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ نہ صرف کھیل کا سب سے بڑا اسٹیج ہے بلکہ یہ ہمارے ہوم گراؤنڈ پر کھیلا جا رہا ہے۔ ہندوستانی شائقین کے سامنے ہاکی کھیلنا ہمیشہ خاص ہوتا ہے۔

سکھجیت نے کہا، "ہم نے سنا ہے کہ رورکیلا میں تمام ٹکٹیں بک چکی ہیں، اس لیے ہمیں معلوم ہے کہ اسٹیڈیم کھچا کھچ بھرا ہو گا۔ شائقین میں جوش و خروش دیکھ کر بھی اچھا لگتا ہے۔

ہندوستان کو پریمیئر ٹورنامنٹ کے لیے اسپین، انگلینڈ اور ویلز کے ساتھ پول ڈی میں رکھا گیا ہے۔ سکھجیت کا خیال ہے کہ مخالف ٹیمیں سخت ہیں، لیکن گزشتہ ایک سال میں تینوں ٹیموں سے کھیلنے سے ہندوستان کو تیاری میں مدد ملے گی۔

سکھجیت نے کہا، ''ہمارے پول میں اسپین، انگلینڈ اور ویلز ہیں۔ ہم نے گزشتہ سال پرو لیگ میں اسپین اور انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا، جبکہ کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ویلز کا سامنا کیا تھا۔ ہم ان پرفارمنس کو دیکھیں گے اور اس کے مطابق خود کو تیار کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:India Beats Pakistan in Asian Champions Trophy: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی

سکھجیت نے ٹورنامنٹ میں ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کر رہے ہرمن پریت سنگھ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیم کے لیے ایک اہم کھلاڑی ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہا، “ہرمن پریت سنگھ اس وقت دنیا کے بہترین ڈریگ فلکرز میں سے ایک ہیں اور ہمیں خوشی ہے کہ وہ ہماری ٹیم کے کپتان ہیں۔ ہم سب کو یقین ہے کہ وہ ہماری اچھی رہنمائی کریں گے اور پورے ٹورنامنٹ میں ان کا مکمل ساتھ دیں گے۔

یواین ائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.