کویت سٹی: بھارت نے کویت کو 1۔2 سے شکست دے کر اے ایف سی انڈر-20 ایشیا کپ کوالیفکیشن میں اپنی مہم ختم کی۔ علی صباح السلیم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فٹبال میچ میں بھارت کی طرف سے ٹائیسن سنگھ (8ویں منٹ) اور گورکرت سنگھ (77ویں منٹ) نے گول کیے۔ میزبان ٹیم کا گول صالح المحطب (73ویں منٹ) نے کیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان اے ایف سی انڈر-20 ایشیا کپ ازبکستان 2023 کے گروپ ایچ میں آسٹریلیا اور عراق کے بعد تیسرے نمبر پر آگیا۔ India vs Kuwait in AFC U20 Qualification
بھارت نے میچ کا آغاز مضبوط انداز میں کیا، کپتان ٹائسن کے ایک گول کی بدولت ٹیم نے ابتدائی برتری حاصل کی۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں نے کئی کوششیں کیں لیکن پہلے ہاف میں کوئی گول نہ ہوسکا۔ دوسرے ہاف میں کویت جارحیت کے ساتھ پچ پر آیا۔ جب میچ ختم ہونے میں 20 منٹ باقی تھے تو کپتان صالح نے فری کک کو گول میں بدل کر میچ برابر کر دیا۔ کویت کی برتری صرف تین منٹ تک جاری رہی اور بھارت نے 77ویں منٹ میں گورکرت کے گول سے میچ جیت لیا۔
یہ بھی پڑھیں: Under 17 Women's World Cup بھارت کو پہلے میچ میں شکست کا سامنا
یو این آئی