ETV Bharat / sports

Asian Games 2023 ایشین گیمز میں بھارت کی گھڑ سوار ٹیم نے اکتالیس سال بعد میڈل جیتا - بھارت نے اپنا تیسرا گولڈ میڈل جیت لیا

ایشین گیمز میں بھارت نے اپنا تیسرا گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ گھڑ سوار ٹیم نے ڈریسج ایونٹ میں پوڈیم پر ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔اس سے قبل بھارت نے 1982 کے ایڈیشن میں گھڑ سواری کے ڈریسج ایونٹ میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔India creates history in Hangzhou

India clinch equestrian team dressage gold

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 26, 2023, 4:52 PM IST

ہانگژو: بھارت نے منگل کو چین کے ہانگژو میں منعقدہ ایشین گیمز میں گھڑ سواری میں کے ڈریسج ایونٹ میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ بھارت نے تقریباً 41 سال بعد گھڑ سواری کے ڈرسیج ایونٹ میں میڈل جیتا ہے۔ دیویاکرتی سنگھ نے ایڈرینالین فیرفوڈ، ہردے وپل چھیڈ (کیم ایکسپرو ایمرلڈ) اور انوش اگروال (ایٹرو) نے مجموعی طور پر 209.205 فیصد پوائنٹس حاصل کرکے فائنل میں بھارت کو ٹاپ پوزیشن پر پہنچا دیا۔ سدیپتی ہجیلا بھی ٹیم کا حصہ تھیں، لیکن ان کے اسکور کو شمار نہیں کیا گیا کیونکہ اس ایونٹ میں صرف تین اسکور کرنے والے ہی جگہ پاتے ہیں۔ چین 204.882 فیصد پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ ہانگ کانگ نے 204.852 پوائنٹس کے ساتھ کانسہ کا تمغہ حاصل کیا۔

  • It is a matter of extreme pride that after several decades, our Equestrian Dressage Team has won Gold in Asian Games!

    Hriday Chheda, Anush Agarwalla, Sudipti Hajela and Divyakriit Singh have displayed unparalleled skill, teamwork and brought honour to our nation on the… pic.twitter.com/9GtxWKcPHl

    — Narendra Modi (@narendramodi) September 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ایونٹ کے آغاز سے قبل چین اور جاپان کو سونے کا تمغہ حاصل کرنے کے لیے مضبوط دعویدار سمجھا جاتا تھا،تاہم کلینیکل ٹیم کی کوششوں کی بدولت، بھارت نے انھیں شکست دے دی۔

یہ بھی پڑھیں:ہندوستانی مینس ہاکی ٹیم نے سنگاپور کو 16-1 سے شکست دی

کھیل کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت نے ڈریسج ایونٹ میں ٹیم گولڈ میڈل حاصل کیا ۔ بھارت کو 1982 کے ایڈیشن میں ڈریسیج ایونٹ میں کانسے کا تمغہ ملا تھا۔ ڈریسیج ایونٹ میں یہ بھارت کا پہلا گولڈ میڈل ہے اور اس طرح بھارت کیلئے یہ ایک تاریخی جیت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.