ETV Bharat / sports

India Beat West Indies ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹوں سے ہرایا

ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان کے سامنے 119 رنوں کا کا ہدف رکھا۔ ہندوستان نے یہ ہدف صرف 18.1 اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

author img

By

Published : Feb 15, 2023, 10:40 PM IST

ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹوں سے ہرایا

کیپ ٹاؤن: دیپتی شرما (15/3) کی عمدہ گیند بازی کے بعد ریچا گھوش (44 ناٹ آؤٹ) اور کپتان ہرمن پریت کور (33) کی بہترین اننگز کی بدولت ہندوستان نے بدھ کو ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2023 کے گروپ بی مقابلے میں ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان کے سامنے 119 رنوں کا کا ہدف رکھا۔ ہندوستان نے یہ ہدف صرف 18.1 اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے اسٹیفنی ٹیلر نے 40 گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے جبکہ شیمین کیمبل نے 36 گیندوں پر 30 رنوں کی اننگ کھیلی۔ دیپتی نے ان دونوں بلے بازوں کو آؤٹ کرنے کے علاوہ ایفی فلیچر کا وکٹ بھی لیا۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے، ہندوستانی ٹیم نے تیز آغاز کیا، اگرچہ ونڈیز نے اسپنروں کے دم پر میچ میں واپسی کرلی۔ ہندوستان کے تین وکٹ تیزی سے گرنے کے بعد ہرمن پریت اور رچا نے اننگ کو سنبھالتے ہوئے 72 رنوں کی میچ وننگ شراکت داری کی۔ ہرمن پریت نے 42 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 33 رنز بنائے جبکہ دھماکہ خیز بلے باز ریچا نے 32 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 44 رنوں کی اننگ کھیلی۔ ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہرمن پریت آؤٹ ہوگئیں، لیکن رچا نے 19ویں اوور کی پہلی گیند پر وننگ چوکا لگا کر ہندوستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔

دو میچوں میں دو جیت کے ساتھ، ہندوستان گروپ بی میں دوسرے نمبر پر برقرار ہے، جبکہ ویسٹ انڈیز اپنے دونوں میچ ہارنے کے بعد ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہے۔ یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.