ETV Bharat / sports

Hockey World Cup 2023 بھارت ویلز کو شکست دے کر پول ڈی میں دوسرے مقام پر - ہاکی ورلڈ کپ 2023

بھارت نے ہاکی ورلڈ کپ میں اپنا تیسرا میچ ویلز کے خلاف کھیلا۔ جس میں بھارت نے ویلز کو 2-4 سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی بھارت پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر برقرار ہے۔ India vs Wales in Hockey World Cup

بھارت ویلز کو شکست دے کر پول ڈی میں دوسرے مقام پر

author img

By

Published : Jan 20, 2023, 9:27 AM IST

بھونیشور: بھارت نے آکاش دیپ سنگھ کے دو گول کی بدولت جمعرات کو ایف آئی ایچ مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ 2023 میں ویلز کو 2-4 سے شکست دیکر پول ڈی میں دوسرا مقام حاصل۔ کلنگا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں شمشیر سنگھ (21ویں منٹ) اور ہرمن پریت سنگھ (59ویں منٹ) نے ہندوستان کی جانب سے ایک ایک گول کیا، جب کہ آکاش دیپ (32ویں، 45ویں منٹ) نے دو گول کیے۔ پول ڈی میں پہلے نمبر پر رہنے کے لیے ہندوستان کو کم از کم آٹھ گول سے جیتنا ضروری تھا، تاہم میزبان ٹیم یہاں بھی ویسی جارحیت نہیں دکھا سکی۔ بھارت نے پہلی سیٹی پر ویلز کے ہاف میں جگہ بنا لی لیکن گول کیپر ٹوبی رینالڈس کوٹرل نے اسے گول نہیں کرنے دیا۔ مندیپ سنگھ نے پہلے کوارٹر کے اختتام سے ٹھیک پہلے گول پر ایک اور شاٹ لیا لیکن اس بار بھی گیند کوٹرل کو پار نہیں کر سکی۔

بھارت نے دوسرے کوارٹر میں بھی ویلز پر دباؤ برقرار رکھا اور 21ویں منٹ میں کامیابی حاصل کی۔ کپتان ہرمن پریت سنگھ پنالٹی کارنر سے گول کرنے میں ناکام رہے لیکن شمشیر نے گیند کو جال میں ڈال کر ہندستان کو برتری دلائی۔ آکاشدیپ سنگھ نے تیسرے کوارٹر کے شروع میں ہی فیلڈ گول کے ذریعے ہندوستان کی برتری کو دگنا کردیا، لیکن اس کے بعد ویلز کے آل راؤنڈ کھیل نے ہندوستان کو پیچھے کھینچ لیا۔ بھارت 32ویں، 35ویں، 40ویں اور 41ویں منٹ میں پنالٹی کارنرپر گول نہیں کرسکا جبکہ ویلز نے 42ویں اور 44ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول کر کے اسکور برابر کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Hockey World Cup 2023 بھارت اور انگلینڈ کا میچ برابری پر ختم ہوا

آکاشدیپ نے چوتھے کوارٹر کے اوائل میں ایک اور گول کیا جب کہ ہرمن پریت نے آخری لمحات میں پنالٹی کارنر کو گول میں بدلنے میں کامیاب رہے۔ بھارت نے یہ میچ 2-4 سے جیت لیا، حالانکہ یہ جیت بھارت کو پول ڈی میں سرفہرست رکھنے کے لیے ناکافی ثابت ہوئی۔ بھارت اور انگلینڈ نے تین میچوں میں سات سات پوائنٹس کے ساتھ کامیابی حاصل کی، لیکن انگلینڈ (نو) گول فرق پر پہلے نمبر پر رہا، جب کہ ہندوستان (چار) پول ڈی میں دوسرے نمبر پر رہے۔ انگلینڈ نے اس پول سے براہ راست کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے، جب کہ ہندستان کو ٹاپ-8 میں پہنچنے کے لیے کراس اوور میچ میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرنا ہو گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.