ETV Bharat / sports

Hockey World Cup 2023 ہاکی ورلڈ کپ میں بھارت نویں مقام پر رہا

author img

By

Published : Jan 29, 2023, 9:39 AM IST

مینز ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے اپنے آخری میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 5-2 سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہاکی ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کی مہم ختم ہو گئی ہے۔ ہاکی ورلڈ کپ میں بھارت نویں مقام پر رہا۔ India Beat South Africa in Hockey World Cup

ہاکی ورلڈ کپ میں بھارت نویں مقام پر رہا
ہاکی ورلڈ کپ میں بھارت نویں مقام پر رہا

راورکیلا: میزبان بھارت نے ہفتہ کے روز مردوں کے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2023 ٹورنامنٹ میں درجہ بندی کے میچ میں جنوبی افریقہ کو 5-2 سے شکست دے کر نواں مقام حاصل کیا۔ برسا منڈا انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ابھیشیک (5ویں منٹ)، ہرمن پریت سنگھ (11ویں منٹ) شمشیر سنگھ (44ویں منٹ)، آکاش دیپ سنگھ (48ویں منٹ) اور سکھجیت سنگھ (58ویں منٹ) نے میزبان ٹیم کی طرف سے گول کئے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے سمکیلو ومبی (48ویں) اور مصطفیٰ قاسم (60ویں) نے گول کئے۔ ابھیشیک نے 5ویں منٹ میں گول کرکے شاندار آغاز کیا۔ اس کے بعد 11ویں منٹ میں ہرمن پریت سنگھ نے پنالٹی کارنر کو گول کر کے اس کو 2-0 کر دیا۔

دوسرا کوارٹر بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ اس کے بعد تیسرے کوارٹر میں شمشیر سنگھ نے برتری کو تین گنا کر دیا۔ اس کے بعد جنوبی افریقہ کے سمکیلو ومبی گول کرنے میں کامیاب رہے لیکن آکاش دیپ سنگھ اور سکھجیت سنگھ نے گول کرکے اسے 5-1 سے آگے کردیا۔ تاہم آخر میں جنوبی افریقی کھلاڑی مصطفیٰ قاسم نے پنالٹی اسٹروک کو تبدیل کرکے گیم 5-2 پر ختم کر دیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی بھارت نے گھریلو سرزمین پر ٹورنامنٹ میں نویں مقام کے لیے ارجنٹائنا کے ساتھ ٹائی کر لیا۔ جنوبی افریقہ نے ویلس کے ساتھ 11ویں پوزیشن کا اشتراک کیا۔ ملائیشیا اور فرانس نے بھی اپنے میچ جیتے اور اس طرح 13 ویں نمبر پر رہے جبکہ جاپان اور چلی 15 ویں نمبر پر رہے۔

یہ بھی پڑھیں: Hockey World Cup پہلے ورلڈ کپ میں جیت کے بغیر چلی کا سفرمکمل ہوا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.