ٹوکیو اولمپکس 2020 میں تاریخی کارکردگی کے بعد بھارتی خواتین ہاکی ٹیم نے پیر کو ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ میں شاندار ڈیبیو کیا۔ بھارت نے اپنے پہلے میچ میں ہمسایہ ملک چین کو 1۔7 سے شکست دے دی۔ India beat China in FIH Hockey Pro League
مسقط میں گزشتہ چار دنوں میں بھارت اور چین کے درمیان یہ دوسرا مقابلہ تھا لیکن دونوں کے نتائج ایک جیسے تھے۔ اس سے قبل 28 جنوری 2022 کو خواتین ہاکی ایشیا کپ کے کانسے کے تمغے کے میچ میں بھی بھارت نے چین کو 0۔2 سے شکست دی تھی اور اس میچ میں 1۔7 سے بڑی جیت درج کی۔ India vs China in FIH Hockey Pro League
بھارت نے شروع سے ہی میچ میں اپنی گرفت مضبوط کرنا شروع کر دی۔ بھارت نے فارورڈ نونیت کور اور مڈفیلڈر نیہا گوئل کے بالترتیب پانچویں اور 12ویں منٹ کے دو شاندار گول سے پہلے کوارٹر میں 0۔2 کی برتری کے ساتھ چین پر دبدبہ بنایا۔ India great start in FIH Hockey Pro League
دوسرے کوارٹر میں تاہم چین نے مستعدی دکھائی اور یہ کوارٹر گول کے بغیر رہا۔ تیسرا کوارٹر بھی ایک وقت تک بغیر گول کے جاتا ہوا نظرآرہا تھا، لیکن تجربہ کار فارورڈ وندنا کٹاریا کے 40ویں منٹ میں شاندار فیلڈ گول کے ذریعہ 0۔3 کی برتری حاصل کر لی۔ تاہم چین نے اس کے جواب میں 43ویں منٹ میں گول کرکے برتری کو کم کردیا۔ اس طرح تیسرا کوارٹر 1۔3 کے اسکور پر ختم ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: Women's Hockey Asia Cup 2022: ویمن ہاکی ایشیا کپ میں بھارت نے کانسے کا تمغہ جیتا
بھارت چوتھے کوارٹر کے آغاز میں پوری طرح سے دبدبہ بنایا اور یکے بعد دیگرے گول داغے، جس سے چین کو میچ میں واپس آنے کا موقع ہی نہیں ملا۔ 47ویں منٹ میں سشیلا چانو نے چوتھا، 48ویں منٹ میں شرمیلا دیوی نے پانچواں، 50ویں منٹ میں گرجیت کور نے چھٹا اور 52ویں منٹ میں پھر سے سشیلا نے ساتواں گول کیا۔ شرمیلا کو شاندار فیلڈ گول کے لیے 'پلیئر آف دی میچ' قرار دیا گیا۔
یو این آئی