ETV Bharat / sports

India West Indies Fined ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ - ویسٹ انڈیز کے کپتان روومین پاول

ویسٹ انڈیز کے کپتان روومین پاول اور ہندوستانی کپتان ہاردک پانڈیا دونوں نے جرم کا اعتراف کیا، جس کے بعد ٹرائل کی ضرورت نہیں تھی۔

سلو اوور ریٹ پر جرمانہ
سلو اوور ریٹ پر جرمانہ
author img

By

Published : Aug 4, 2023, 6:26 PM IST

ترنداد: ہندوستان اور ویسٹ انڈیز پر جمعرات کو یہاں برائن لارا کرکٹ اکیڈمی اسٹیڈیم میں پہلے ٹی 20 میچ کے دوران سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

یہ اطلاع جمعہ کو آئی سی سی کی میڈیا ریلیز میں دی گئی۔ ہندوستان نے اپنی بولنگ اننگز کے دوران ایک اوور کم پھینکا جس کی وجہ سے ان کی میچ فیس کا پانچ فیصد کم کر دیا گیا۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز نے دو اوور کم کرائے جس کی وجہ سے ان کے کھلاڑیوں کی میچ فیس میں دس فیصد کٹوتی ہوئی۔

یہ جرمانہ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق کیا گیا ہے۔ قانون کے مطابق کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم کی طرف سے مقررہ وقت میں ہر اوور نہ کروانے پر ان کی میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان روومین پاول اور ہندوستانی کپتان ہاردک پانڈیا دونوں نے جرم کا اعتراف کیا، جس کے بعد ٹرائل کی ضرورت نہیں تھی۔ یہ الزامات آن فیلڈ امپائر گریگوری براتھویٹ اور پیٹرک گسٹارڈ کے ساتھ ساتھ تھرڈ امپائر نائجل ڈوگائیڈ اور چوتھے امپائر لیسلی ریفر نے بھی لگائے۔

یہ بھی پڑھیں: سنسنی خیز مقابلے میں ونڈیز نے ہندوستان کو چار رنز سے شکست دی

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ہندوستان کو چار رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ باقی میچ گیانا اور فلوریڈا میں کھیلے جانے ہیں۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.