ETV Bharat / sports

Asia Cup 2022 ہندوستان اور افغانستان سپر 4 مرحلے کا آخری میچ ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی

author img

By

Published : Sep 7, 2022, 9:36 PM IST

ایشیا کپ 2022 میں ہندوستان اور افغانستان کی ٹیمیں سپر 4 مرحلے کا آخری میچ ایک دوسرے کے خلاف کھیلنے جا رہی ہیں۔ فائنل میں جگہ بنانے کی دوڑ میں شامل دونوں ٹیموں کے لیے یہ کرو یا مرو کا میچ ہے۔ India vs Afghanistan in Asia Cup super four

روہت شرما
روہت شرما

ایشیا کپ 2022 میں ہندوستان اور افغانستان کی ٹیمیں سپر 4 مرحلے کا آخری میچ ایک دوسرے کے خلاف کھیلنے جا رہی ہیں۔ فائنل میں جگہ بنانے کی دوڑ میں شامل دونوں ٹیموں کے لیے یہ کرو یا مرو کا میچ ہے۔ ہندوستان اگر یہ میچ جیت بھی جاتی ہے تو اسے دوسری ٹیموں کے نتیجوں پر منحصر ہونا پڑے گا۔ اسٹار کھلاڑیوں کے باوجود ہندوستانی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ 2022 میں ٹائٹل کی مضبوط دعویدار کے طور پر داخل ہوئی تھی۔India vs Afghanistan in Asia Cup super four

دفاعی چیمپئن نے ٹورنامنٹ سے قبل انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کو ان کے ہی گھر پر شکست دی تھی۔ پھر گروپ مرحلے کے 2 میچ جیتنے کے بعد روہت شرما کی قیادت والی ٹیم انڈیا فائنل کی مضبوط دعویدار سمجھی جارہی تھی لیکن سپر-4 میں پاکستان اور پھر سری لنکا کے ہاتھوں شکست نے ٹیم انڈیا کو ایشیا کپ 2022 سے باہر ہونے کے دہانے پرکھڑا کردیا ہے۔

عالم یہ ہے کہ اگر ہندوستانی ٹیم افغانستان کے خلاف جیتنے میں کامیاب بھی ہو جائے تو بھی ٹورنامنٹ میں اسے برقرار رہنے کے لئے دیگر ٹیموں کے نتیجوں پر منحصر رہنا پڑے گا۔

افغانستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2022 میں توقعات سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اپنے پہلے ہی میچ میں سری لنکا کے خلاف صرف 10.1 اوورز میں میچ جیتنے کے بعد اس ٹیم نے باقی ٹیموں کو دکھا دیا ہے کہ انہیں کمزور سمجھنے کی غلطی ہرگز نہ کریں ۔ راشد خان اور مجیب الرحمان کی اسپن جوڑی نے دبئی اور شارجہ کی پچوں پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ رحمان اللہ گرباز اور نجیب اللہ زدران نے اب تک کئی میچ وننگ اننگز کھیلی ہیں۔

تاہم سری لنکا نے سپر 4 میں افغان ٹیم کو شکست دے کر اسے بیک فٹ پر دھکیل دیا ہے جس کے بعد اس ٹیم کے لیے پاکستان کے بعد ہندوستان سے بھی فتح حاصل کرنا لازمی ہوگیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.