ETV Bharat / sports

India Vs Sri Lanka 1st Test: پنت، جڈیجہ کی شاندار اننگز سے بھارت نے پہلے دن 357 کا مضبوط اسکور بنایا - cricket urdu news

موہالی میں بھارت اور سری لنکا India Vs Sri Lanka کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں وہاری اور وراٹ نے اچھی اننگز کھیلی اور پھر آخر میں پنت اور جڈیجہ نے شاندار اننگز کھیلی۔ پنت نے دھماکہ خیز انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے 97 گیندوں میں نو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 96 رنز بنائے، حالانکہ وہ چار رنز سے اپنی پانچویں ٹیسٹ سنچری سے محروم ہو گئے۔ جڈیجہ نے 82 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 45 رنز بنائے۔

پنت، جڈیجہ کی شاندار اننگز سے بھارت نے پہلے دن 357 کا مضبوط اسکور بنایا

author img

By

Published : Mar 4, 2022, 8:09 PM IST

رشبھ پنت، رویندر جڈیجہ، ہنوما وہاری اور وراٹ کوہلی کی شاندار اننگز کی بدولت بھارت نے یہاں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کرکٹ میچ کے پہلے دن جمعہ کو 85 اوور میں چھ وکٹ پر 357 رن کا مضبوط اسکور بنالیا۔India made a strong score of 357 on the first day

بلے بازی کرنے والے تقریباً تمام بلے بازوں نے اچھا تعاون کیا۔ پہلے سلامی بلے بازوں مینک اگروال اور روہت شرما نے ٹیم کو اچھی شروعات دی، حالانکہ دونوں بلے باز بڑی اننگز نہیں کھیل سکے۔

اس کے بعد وہاری اور وراٹ نے اچھی اننگز کھیلی اور پھر آخر میں پنت اور جڈیجہ نے شاندار اننگز کھیلی۔ پنت نے دھماکہ خیز انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے 97 گیندوں میں نو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 96 رنز بنائے، حالانکہ وہ چار رنز سے اپنی پانچویں ٹیسٹ سنچری سے محروم ہو گئے۔ جڈیجہ نے 82 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 45 رنز بنائے۔

اس سے قبل وہاری نے 128 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 58 رنز کی نصف سنچری اسکور کی، جب کہ وراٹ نے پانچ چوکوں کے دم پر 76 گیندوں پر 45 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ مینک، روہت اور شریئس ائیر نے بالترتیب 33، 29 اور 27 رنز بنائے۔ فی الحال جڈیجہ کے ساتھ روی چندرن اشون کریز پر موجود ہیں اور 11 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 10 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Virat Kohli: کوہلی 8000 ٹیسٹ رنز بنانے والے چھٹے بھارتی بنے

سری لنکا کی جانب سے لیفٹ آرم اسپنر لاستھ ایمبولڈینیا نے 28 اوورز میں 107 رنزپر سب سے زیادہ دو، جبکہ سورنگا لکمل، وشوا فرنانڈو، لاہیرو کمارا اور دھننجے ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ لیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.