ETV Bharat / sports

جاپان نے آئی او سی صدر کے دعوؤں کی مذمت کی

ٹوکیو 2020 کے چیف ایگزیکٹو آفیسر توشرو متو نے جمعرات کو بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے صدر تھامس باک کے ٹوکیو اولمپکس 2021 میں نہیں ہونے کی صورت میں اسے منسوخ کرنے کے دعوے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آئی او سی اور ٹوکیو 2020 کے درمیان اس کو لے کر باہمی تال میل نہیں ہے۔

جاپان نے آئی او سی صدر کے دعوؤں کی مذمت کی
جاپان نے آئی او سی صدر کے دعوؤں کی مذمت کی
author img

By

Published : May 22, 2020, 4:03 PM IST

باک نے بی بی سی کھیل سے کہا کہ اگر اگلے برس اولمپکس نہیں کرائے گئے تو اسے منسوخ کر دیا جائے گا۔اس سے پہلے گزشتہ ماہ ٹوکیو 2020 کے صدر يوشرو موری نے بھی کہا تھا کہ ایسی صورت میں اسے منسوخ کر دیا جائے گا۔لیکن متو نے کہا کہ آئی او سی اور ٹوکیو 2020 کے درمیان کھیلوں کو 2021 میں نہ ہونے کی صورت میں منسوخ کرنے کو لے کر باہمی تال میل نہیں ہے۔

متو نے کہا کہ موری کہنا چاہتے تھے کہ ہمیں کھیلوں کو منعقد کرنے کے لئے ذہنی طور پر تیار رہنا چاہئے تاکہ ان کا اگلے سال انعقاد ہو سکے۔مجھے نہیں لگتا کہ ان کے درمیان کھیلوں کو منسوخ کرنے کو لے کر باہمی تال میل ہے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا اولمپک ناظرین کے بغیر منعقد کرائے جا سکتے ہیں، اس پر انہوں نے کہا کہ ابھی یہ شروع ہونے میں ایک سال سے زیادہ کا وقت بچا ہے اور اب اس کے بارے میں بحث کرنا جلدبازی ہوگی۔

متو نے کہا کہ ہمیں اس وقت کورونا سے لڑنے کے لئے امکانات تلاش کرنے ہیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ یہ ان چیزوں کے لئے صحیح وقت ہے۔ آئی او سی کے صدر باک نے بھی ناظرین کے بغیر اولمپک منعقد کرنے کو لے کر کہا کہ وہ ایسا نہیں چاہتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ٹوکیو اولمپک اس سال 24 جولائی سے ہونے تھے لیکن کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے انهیں اگلے سال کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔ٹوکیو اولمپک اب 23 جولائی سے آٹھ اگست 2021 تک ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.