ETV Bharat / sports

Governance Cup Sailing Regatta نینی تال میں گورنرس کپ سیلنگ ریگاٹا مقابلہ شروع ہوگا

author img

By

Published : May 30, 2023, 7:59 PM IST

گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) گرمیت سنگھ نے منگل کو کہا کہ نینی تال میں واٹر اسپورٹس کے اچھے امکانات ہیں۔ نینی تال میں گورنرز کپ سیلنگ ریگاٹا مقابلہ جلد شروع کیا جائے گا۔

نینی تال میں گورنرس کپ سیلنگ ریگاٹا مقابلہ شروع ہوگا

نینی تال:اس موقع پر گورنر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران، عملہ اور کیڈٹس کو اعزاز سے نوازا۔ اس دوران انہوں نے کیمپس میں راک کلائمبنگ، شپ ماڈلنگ اور شوٹنگ سے متعلق آلات کے ڈیمو کا مشاہدہ کیا۔

اس موقع پر پرکشش ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے گئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ این سی سی نے گزشتہ کئی دہائیوں سے نظم و ضبط، لگن اور ملک کی خدمت کے جذبے کو زندہ رکھا ہوا ہے۔ گورنر نے کہا کہ ان تمام نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ترقی یافتہ ہندوستان اور خود کفیل ہندوستان کے عزم کو پورا کریں۔

انہوں نے کہا کہ این سی سی اتراکھنڈ میں بہترین کام کر رہی ہے اور یہاں کے کیڈٹس کی تربیت، نظم و ضبط اور جذبہ اعلیٰ معیار کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این سی سی نے ریاست میں سوچھ بھارت، پونیت ساگر ابھیان، جی-20، ماحولیات، ٹریکنگ اور کھیلوں کے میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اپنی یادوں کو یاد کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ وہ خود 1968 میں این سی سی کیڈٹ رہ چکے ہیں۔

کیڈٹس کو تیار کرنے کے لیے این سی سی کی جانب سے کی جانے والی تربیت اور محنت اپنے آپ میں قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم جمہوریہ پریڈ کے موقع پر اتراکھنڈ کے کیڈٹس کی شرکت ہم سب کے لئے قابل فخر لمحہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نینی تال میں واٹر اسپورٹس کے اچھے امکانات ہیں۔ نینی تال میں گورنر کپ سیلنگ ریگاٹا مقابلہ جلد شروع کیا جائے گا جس میں این سی سی کا تعاون بھی لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Wrestlers Protest پہلوانوں نے اپنے تمغے گنگا میں بہانے کا اعلان کیا

اس موقع پر میجر جنرل پی ایس داہیا، اے ڈی جی، این سی سی اتراکھنڈ، کمانڈڈ گروپ ہیڈ کوارٹر کموڈور بی آر سنگھ اور خاتون اول مسز گرمیت کور سمیت افسران اور کیڈٹس موجود تھے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.