ETV Bharat / sports

Hockey World Cup 2023 آسٹریلیا کو شکست دے کر جرمنی تیرہ سال بعد فائنل میں پہنچا - ہاکی ورلڈ کپ میں جرمنی نے آسٹریلیا کو شکست دی

مینز ہاکی ورلڈ کپ 2023 میں جرمنی نے آسٹریلیا کو 3۔4 سے شکست دے کر تیرہ سال بعد فائنل میں جگہ بنا لی۔ فائنل میں جرمنی کا مقابلہ بیلجیئم سے ہوگا۔ Germany beat Australia in Hockey World cup

آسٹریلیا کو شکست دے کر جرمنی تیرہ سال بعد فائنل میں پہنچا

author img

By

Published : Jan 28, 2023, 10:40 AM IST

بھونیشور: دو بار کی عالمی چیمپئن جرمنی نے جمعہ کو سنسنی خیز سیمی فائنل میں تین بار کے چیمپئن آسٹریلیا کو 4-3 سے شکست دے کر ایف آئی ایچ مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ کلنگا اسٹیڈیم میں ایک دم توڑ دینے والے مقابلے میں آسٹریلیا کے لیے جیریمی ہیورڈ (11ویں)، نیتھن فرومس (26ویں) اور بلیک گوورز (57ویں) میں گول کیا۔ فاتح ٹیم کے لیے گونزالو پیلیٹ (42ویں، 51ویں، 58ویں منٹ) نے تین گول کیے جبکہ نکلاس ویلن نے 60ویں منٹ میں فیصلہ کن گول کر کے جرمنی کو 13 سال بعد فائنل میں پہنچا دیا۔ ورلڈ کپ کی سب سے کامیاب ٹیم آسٹریلیا نے اپنی ساکھ کے مطابق میچ کا مضبوط آغاز کیا اور پہلے ہی منٹ میں پنالٹی کارنر حاصل کیا۔

دس منٹ بعد ہیورڈ نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے کنگاروں کو ابتدائی برتری دلادی۔ جرمنی نے دوسرے کوارٹر میں دو پنالٹی کارنر حاصل کیے لیکن وہ آسٹریلیائی دفاع کو نہ توڑ سکا۔ دوسری جانب نیتھن نے 26ویں منٹ میں فیلڈ گول کر کے آسٹریلیا کی برتری کو دگنا کر دیا۔ میچ کے 40ویں منٹ تک جرمنی 2-0 سے پیچھے تھا لیکن اس کے بعد اس کی جارحانہ شکل دیکھنے کو ملی۔ 42ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گونزالو نے جرمنی کا کھاتہ کھول دیا۔ جرمن ٹیم نے اگلے دو منٹ میں تین پنالٹی کارنر حاصل کیے تاہم ان پر گول کرنے میں ناکام رہی۔

یہ بھی پڑھیں: Hockey World Cup فرانس کو شکست دے کر جرمنی کوارٹر فائنل میں پہنچا

تیسرے کوارٹر کے چھٹے منٹ میں گونزالو نے ایک بار پھر پنالٹی کارنر پر کامیابی کے ساتھ گول کر کے اسکور 2-2 سے برابر کر دیا۔ گاؤرز نے 51ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر آسٹریلیا کو آگے کر دیا لیکن گونزالو پی سی پر دوبارہ گول کر کے جرمنی کو میچ میں واپس لے آئے۔ اسکور 3-3 پر برابر ہونے کے بعد میچ شوٹ آؤٹ کی طرف بڑھ رہا تھا لیکن وقت ختم ہونے میں صرف 10 سیکنڈ باقی تھے تو نکلوس نے گیند کو جال میں پھینک کر آسٹریلیا کی فتح پر مہر ثبت کی۔ فائنل میں جرمنی کا مقابلہ دفاعی چیمپئن بیلجیئم یا دفاعی رنر اپ ہالینڈ سے ہوگا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.