ETV Bharat / sports

Hockey World Cup 2023 جرمنی اور بیلجیئم کا میچ ڈرا پر ختم ہوا - مینز ہاکی ورلڈ کپ

ہاکی ورلڈ کپ میں جرمنی اور بیلجیئم کے درمیان کھیلا گیا میچ برابری پر ختم ہوا۔ دونوں ٹیمیں مقررہ وقت تک 2-2 گول اسکور کر سکیں۔ وہیں بیلجیئم نے اپنے پہلے میچ میں جنوبی کوریا کو جب کہ جرمنی نے جاپان کو شکست دی تھی۔ Germany vs Belgium in Hockey World Cup

جرمنی اور بیلجیئم کا میچ ڈرا پر ختم ہوا
جرمنی اور بیلجیئم کا میچ ڈرا پر ختم ہوا
author img

By

Published : Jan 18, 2023, 8:33 AM IST

بھونیشور: دو بار کی عالمی چمپئن جرمنی اور دفاعی چمپئن بیلجیئم کے درمیان منگل کو کھیلا گیا ایف آئی ایچ مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے پول بی کا مقابلہ 2-2 سے ڈرا پر ختم ہوا۔ کلنگا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جرمنی کی جانب سے سیڈرک چارلیئر (9ویں) اور وکٹر سیگنیز ( 54ویں منٹ ) نے گول کیے جبکہ جرمنی کی جانب سے نکلاس ویلن (22ویں) اور ٹام گرمبش ( 52ویں منٹ ) نے گول کیے۔ 2018 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جب دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں تو بیلجیئم نے جرمنی کو 2-1 سے شکست دی تھی۔ یہاں بھی بیلجیئم نے نویں منٹ میں سیڈرک کے گول سے ابتدائی برتری حاصل کی۔ پہلے کوارٹر میں پیچھے رہنے کے باوجود جرمنی نے اپنا حملہ نہیں چھوڑا اور 22ویں منٹ میں نکلوس نے گول کر کے اسکور برابر کر دیا۔

اس گول کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا لیکن آدھے گھنٹے تک کوئی بھی گول نہ کرسکا۔ جرمنی کی کوششیں بالآخر چوتھے کوارٹر میں رنگ لائیں جب انہیں 52ویں منٹ میں پنالٹی اسٹروک ملا۔ ٹام نے اس کا فائدہ اٹھایا اور گول کر کے جرمنی کو برتری دلائی لیکن تھیز پرنز کو گرین کارڈ دکھا دیا گیا اور انہیں پچ سے باہر جانا پڑا۔ بیلجیئم نے جرمنی کو دفاع میں ایک آدمی کی کمی کے موقع کا فائدہ اٹھایا اور سیگنیز نے دفاعی چیمپئن کے لیے پانچ منٹ باقی رہتے گول کردیا۔ سیگنیز کے اس گول کی وجہ سے میچ برابری پر ختم ہوا اور دونوں ٹیموں نے دو دو پوائنٹس بانٹے۔ بیلجیئم اور جرمنی اب بھی پول بی میں بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں اور کوارٹر فائنل تک رسائی کی دوڑ میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Hockey World Cup 2023 ہاکی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے ارجنٹینا سے ڈرا کھیلا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.