ETV Bharat / sports

گنیشورن یو ایس اوپن کے اصل ڈرا سے چوکے

بھارت کے دوسرے نمبر کے سنگلز کھلاڑی پرجنیش گنیشورن طویل سفر پر امریکا پہنچے لیکن سال کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن کے مرکزی ڈرا میں ایک مقام سے محروم ہوگئے۔ اس کے باوجود گنیشورن کے یو ایس اوپن میں کھیلے جانے کی امید باقی ہے۔

India's second-ranked singles player janeesh Ganeshwar
بھارت کے دوسرے نمبر کے سنگلز کھلاڑی پرجنیش گنیشورن
author img

By

Published : Aug 28, 2020, 11:02 PM IST

ٹورنامنٹ کے منتظمین نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس سال کورونا کے پیش نظر کوالیفائر نہ لینے کا فیصلہ کریں تاکہ بائیو سیکیور ماحول میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں لوگوں کی تعداد کم ہوسکے۔ مرکزی ڈرا کی ابتدائی فہرست میں جگہ بنانے والے سمت ناگل ہندوستان کے آخری کھلاڑی تھے۔

کورونا کی وجہ سے متعدد کھلاڑیوں نے ابھی یہ فیصلہ کرنا باقی ہے کہ وہ امریکہ کا سفر کریں گے یا نہیں جس سے گنیشورن کو امید ہے کہ انہیں موقع مل سکے گا۔ گنیشورن عالمی درجہ بندی میں 132 نمبر پر ہیں اور وہ ناگل سے پانچ مقام پیچھے ہیں۔

گنیشورن گذشتہ سال آسٹریلیائی اوپن کے مرکزی ڈرا میں کھیلے تھے لیکن پہلے راؤنڈ میں ہار گئے تھے۔ اس کے بعد وہ ہر گرینڈ سلیم میں کھیل چکے ہیں ۔ وہ جمعرات کو قرعہ اندازی کی آخری رات نیو یارک پہنچے تھے لیکن متبادل کھلاڑیوں کی فہرست میں مصر کے محمد صفوت کو ان سے پہلے رکھا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.