پیرس: جمہوریہ چیک کی کیرولینا موکووا نے جمعرات کو فرنچ اوپن کے سنسنی خیز سیمی فائنل میں بیلاروس کی ارینا سبالینکا کو شکست دے کر پہلی بار رولاں گیرو کے فائنل میں جگہ بنالی۔ غیر سیڈڈ میچ پوائنٹس پر 5-2 سے پیچھے تھیں، لیکن انہوں نے ناقابل یقین واپسی کرتے ہوئے دوسری سیڈ سبالینکا کو 7-6(5)، 6-7(5)، 7-5 سے شکست دے کر خطابی میچ میں قدم رکھا۔ موکووا پہلی بار کسی گرینڈ سلیم ایونٹ کے فائنل میں قدم رکھا ہے، جہاں ان کا مقابلہ دفاعی چیمپیئن ایگا سوائتیک اور بیٹریز حداد میا میں سے کسی ایک سے ہوگا۔ اس جیت کے ساتھ موکووا نے عالمی نمبر دو سبالینکا کا گرینڈ سلیم مقابلوں میں 12 میچ جیتنے کا سلسلہ بھی روک دیا۔ خیال ر ہے کہ موکووا اپنے کیریئر میں عالمی درجہ بندی میں ٹاپ تھری میں شامل کسی کھلاڑی سے کبھی نہیں ہاری ہیں۔
اگر فائنل میں کیرولینا ماکووا کا مقابلہ عالمی نمبر ایک سوائتیک سے ہوتا ہے تو وہ اپنا ریکارڈ برقرار رکھنا چاہیں گی۔ واضح رہے کہ چیک کھلاڑی کیرولینا ماکووا نے روس کی ایلینا آوانیشین کو آسان سیٹس میں 6-4، 6-3 سے شکست دی۔ فاتح کھلاڑی ماکووا نے ایک گھنٹہ 37 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں مجموعی طور پر 31 ونر اور 15 والی شاٹس لگائے۔ اس جیت کے بعد کیرولینا موکووا نے کوراٹر فائنل میچ میں اناستاسیا پاولیوچینکووا کو 7۔5 اور 6۔2 سے شکست دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: Beatriz Haddad Maia: حداد میا سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی برازیلین خاتون بنیں
یو این آئی