پیرس:کورٹ فلپ چیٹریر میں کھیلے گئے میچ میں حداد میا نے زبیور کو دو گھنٹے 29 منٹ میں 3-6، 7-6(5)، 6-1 سے شکست دی۔ حداد میا کسی گرینڈ سلیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری برازیلین خاتون بھی ہیں۔ اوپن ایرا میں ان سے پہلے صرف ماریا بوینو (1968) ہی یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں برازیل کی نمائندگی کر چکی ہیں۔
رولا گیرون سے پہلے حداد میا نے نہ تو کسی گرینڈ سلیم ایونٹ کے دوسرے مرحلے سے آگے بڑھی تھیں اور نہ ہی جبیور کے خلاف ایک بھی سیٹ جیتا تھا۔کوارٹر فائنل کا پہلے سیٹ میں جبیور نے بازی ماری، لیکن حداد میا نے شاندار واپسی کرتے ہوئے جیت اپنے نام کی۔
حداد میا نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد مضبوط سروس کی۔ جب میچ 5-5 سے برابری پر تھا جبیور نے دو بریک پوائنٹس حاصل کیے لیکن حداد مایا نے دونوں بار ہی جیتنے نہیں دیا۔ جبیور نے خود بھی ایک بریک پوائنٹ بچایا، لیکن ٹائی بریکر میں حداد میا کے مضبوط فور ہینڈ نے انہیں یہ سیٹ جیتا دیا۔
یہ بھی پڑھیں:Moeen Ali Back In England Squad ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے معین علی کی واپسی
تیسرے سیٹ میں حداد میا نے 3-0 کی برتری حاصل کی، لیکن جبیور نے بھی جدوجہد کرتے ہوئے ایک گیم اپنے نام کیا۔ جب حداد میا 5-1 سے آگے تھیں تب جبیور نے سروس کرتے ہوئے چار غیر غیرمتوقع غلطیاں کیں، جس نے حداد میا کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔جمعرات کو سیمی فائنل میں حداد مایا کا مقابلہ پولینڈ کے ایگا سواتیک یا امریکہ کے کوکو گاف سے ہوگا۔
یواین آئی :